تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر ایک اور حملہ، اہلکار ہلاک

سری نگر(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر 3 روز کے دوران دوسرے حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا۔مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے علاقے کرن نگر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے کیمپ پر 2 مسلح افراد نے حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن بھارتی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے انہیں اندر داخل ہونے سے روک دیا۔ جھڑپ کے دوران ایک بھارتی اہلکار مارا گیا جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر 3 روز کے دوران یہ دوسرے حملہ ہے۔ گزشتہ روز بھارتی چھاو¿نی سنجوان پر حملے میں 5 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain