تازہ تر ین

”راﺅانوار کا انتظار مگر شریف فیملی کیلئے استثنیٰ سے انکار “ بالآخر رانا ثنا اللہ پھٹ پڑے

لاہور (ویب ڈیسک) لاہورمیں وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہانواز شریف کا نام ای سی ایل میں ا?ئے گا تو دنیا میں کیا قدر ہو گی جبکہ ایٹمی پاکستان بنانے میں بھٹو اور نواز شریف کا کردار ہے لیکن ایک کے گلے میں رسہ ڈال کر اسے لٹکا دیا گیا اور دوسرے کے گلے میں رسہ ڈال کر چکر لگوائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا راو? انوار کا انتظار ہے لیکن شریف خاندان کو استثنیٰ سے انکار ہے۔ کیا ایک شخص کو اپنی بیمار بیوی کی عیادت کا حق حاصل نہیں۔وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کی عزت نہیں تو پھر کس کی عزت ہو گی؟، کیا پارلیمنٹ کی عزت نہیں ہو گی تو دیگر لوگوں کی عزت بھی کم ہو گی جبکہ ہم دوسروں کی عزتوں کے بھی محافظ ہیں اور وکلا تحریک میں بتا دیا تھا۔ رانا ثنااللہ کا کہنا ہےلودھراں میں نواز شریف کا بیانہ کامیابی کا باعث بنا اور نواز شریف ووٹ کا تقدس چاہتے ہیں جبکہ راو? انوار پر 400 لوگوں کے قتل کا الزام ہے لیکن راو? انوار کے ایک خط پر انہیں ریلیف دیا جاتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain