تازہ تر ین

کراچی سٹی کورٹ میں اندھیر نگری چو پٹ را ج ۔۔۔بو ل نیوز ،ایگزیکٹ ملا زمین کی غنڈہ گر دی ،کو ریج کیلئے آنیوالے چینل فائیو کے رپو رٹرپر تشدد،گالیاں،دھمکیاں

لاہور (ویب ڈیسک)بول نیوز اور ایگزیکٹ کی غنڈہ گردی سٹی کورٹ کراچی میں پیشی کیلئے آنیوالے شعیب شیخ کی کوریج بول کے ملازمین نے چینل فائیو کے رپورٹر زیشان ملک پر تشدد کیا کیمرہ چھین لیا ،،موبائل فون توڑ دیا کراچی سٹی کورٹ میں پیشی کے موقع پر ایگزیکٹ کے چیف ایگزیکٹو شعیب شیخ کے ہمراہ موجود بول نیوز کے ملازمین نے چینل فائیو کے رپورٹر زیشان ملک اور تین دیگر نجی ٹی چینلز کے رپورٹرز کو گالیاں دیں ،،تشدد کا نشانہ بنایا اور کیمرہ چھین لیا ،،بول ملازمین کا کہنا تھا کہ کوئی ٹی وی چینل شعیب شیخ کی ویڈیو نہیں بنائے َ گا ،،ویڈیو بنانے پر شروع ہونے والے جھگڑے میں بول نیوز ایک طرف تھا جبکہ دیگر تمام نیوز چینلز دوسری جانب ،،موبائل سے فوٹیج بنانے پر بول نیوز کے ملازمین نے چینل فائیو کے رپورٹر زیشان ملک کا موبائل چھینا اور توڑ دیا ،،بول اور ایگزیکٹ کی اس غنڈہ گردی کیخلاف صحافیوں نے احتجاج کیا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain