لاہور (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی کی تقریب میں دونوں کے بچوں نے شرکت نہیں کی۔ بشریٰ بی بی کی تین بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں ، بشریٰ بی بی کی جانب سے انکی والدہ ، بھائی احمد مجتبیٰ وٹو انکی اہلیہ ، بچے اور ایک سہیلی تقریب میں شامل جبکہ عمران خان کی جانب سے انکے دوست زلفی بخاری ، عون چودھری اور قاضی سعید شریک ہوئے۔شادی کی تقریب کے حوالہ سے لاہور میں بشریٰ بی بی کے بچوں سے رابطہ کی کوشش ہوئی تو ان کے موبائل فون بند تھے۔ ان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے بچے والدہ کی شادی پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے اس لیے انہوں نے فون بند کر رکھے ہیں۔ دوسری جانب لندن سے اطلاعات کے مطابق عمران خان کے بیٹوں میں بھی مذکورہ شادی کے حوالہ سے تحفظات کی خبریں ہیں جس کی تحریک انصاف کے ذرائع تردید کر رہے ہیں۔دلچسپ امر یہ ہے کہ پارٹی کے اندر بھی شادی کے حوالہ سے دو ا?را ہیں کارکن اور نوجوان شادی پر خوش جبکہ پارٹی کے سینئر اور سنجیدہ لوگ ڈھکے چھپے انداز میں تحفظات کا اظہار کرتے نظر ا?تے ہیں۔ پارٹی کے ایک سینئر رہنما نے کہا گو کہ اسلام نکاح کی اجازت دیتا ہے لیکن اس عمل کی بھی کوئی ٹائمنگ ہوتی ہے بہرحال ہم اس پر کوئی تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔
