اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ نے موجودہ اور سابق وزراءکے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ مشرف دور میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے والے تین ریٹائرڈ جنرلز کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطبق نیب ایگزیکٹو بورڈ نے مشرف دور میں ریلوے کے وزیر لیفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اشرف قاضی، وفاقی سیکرٹری لیفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ سعید الظفر، میجر جنرل ریٹائرڈ حامد حسن بٹ اور متعدد افسران کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ ان پر قومی خزانے کو دو ارب روپے سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ وزیر ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ کے خلاف 12 میڈیکل کالجوں کے الحاق میں بدعنوانی کی شکایت کی جانچ پڑتال ہو گی۔وزیرِ صحت بلوچستان رحمت بلوچ، سندھ کے سابق وزیر عبدالرو¿ف صدیقی اور عادل صدیقی جبکہ سابق ناظم پشاور اور موجودہ ایم پی اے طماش خان کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے اجلاس میں کہا ہے کہ احتساب کے عمل کو منطقی انجام تک پہنچائے گا اور اس سلسلے میں کوئی دباو¿ یا سفارش کو خاطرمیں نہیں لایا جائے گا۔
