تازہ تر ین

وزارت داخلہ کا نواز شریف ،مریم صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے انکار

اسلام آباد (آن لائن، آئی این پی) وزارت داخلہ کے شریف خاندان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے سے انکار کے بعد نیب حکام نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ معتبر ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے کرپشن رنفرنس مین سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا نام ای سی ایل کی سفارش کی لیکن نیب حکام کی جانب سے تحریری طورپر وزارت داخلہ کو آگاہ کیا گیا آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا وزیر داخلہ احسن اقبال کی جانب سے داخلی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس کے بعد نااہل وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے معذرت کرلی ہے اور وزارت داخلہ کی جانب سے مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ شریف خاندان کے نام ایس سی ایل میں ڈالنے کیلئے پیش کی گئی وجوہات ناکافی ہیں اس حوالے سے ٹھوس وجوہات پیش کی جائیں۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کے انکار کے بعد نیب حکام نے شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے عدالت عظمیٰ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain