اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک بھر میں آئندہ ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔گذشتہ ہفتوں کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اتار چڑھاﺅ کا شکار رہی جبکہ تیل کی درآمد کا سلسلہ جاری رہا۔20 فروری تک درا?مد کیے گئے تیل کی قیمت کے حساب سے ملک میں یکم مارچ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے تک اضافے کا امکان ہے۔قیمتوں میں حتمی تبدیلی کا فیصلہ 26 فروری تک درا?مد کیے گَئے تیل کی قیمتوں کے تحت کیا جائے گا۔
