لاہو ر (ویب ڈیسک) ماہرین موسمیات نے ہفتے کے روز بارش کی نوید سنادی، جس سے موسم میں نمایاں تبدیلی رونما ہوگی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 اور کم سے کم 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ آسمان پر جزوی طو رپر بادل چھائے رہیں گے، ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
