تازہ تر ین

سٹار بننے کیلئے مزید محنت کرنا ہو گی

ممبئی (خصوصی رپورٹ) بالی وڈ اداکار تاپسی پنو نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ سٹار بننے کے لئے ابھی مزید کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تاپسی پنو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں خود کو ابھی سٹار تصور نہیں کرتی مجھے لگتا ہے کہ ابھی سٹار بننے کے لئے مجھے مزید محنت اور کوشش کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان کا کہان تھا کہ میں خود کو سٹار تب مانوں گی جب لوگ میرے لئے سینما گھروں میں جائیں گے اور یہ کہہ کر ٹکٹ خریدیں گے کہ یہ تاپسی کی فلم ہے اور ابھی وہ دن نہیں آیا۔ تاپسی پنو نے اپنی کیرئیر کا آغاز 2008ءمیں ماڈلنگ سے کیا اور پھر2010ءمیں تیلگو فلم کی اورا س کے تین سال کے بعد بالی وڈ فلم انڈسٹری میں فلم ”چشم بدور“ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain