لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں استغاثہ کے غیر ملکی گواہ رابرٹ ریڈلی نے دوران جرح اعتراف کیا ہے کہ 2005 میں کیلبری فونٹ موجود تھا جس کے بعد اب مریم نواز نے بھی ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اسی دن کا انتظار تھا۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ میں آج کے دن کا ہی انتظار کر رہی تھی، میں جانتی تھی جس گواہ پر انحصار کر رہے ہیں وہ اہم موڑ ثابت ہوگا اور میں یہ بھی جانتی تھی کہ یہ گواہ جھوٹ نہیں بول سکتا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ میرا اللہ پر یقین ہے۔
