تازہ تر ین

احد چیمہ کی گرفتاری پر بیورو کریسی کی ہڑتال ،سیکرٹریٹ میں دفاتر کو تالے لگا دئیے

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے گروپ کے اعلیٰ افسران نے نیب پر دباﺅ بڑھانے کیلئے مختلف حربے استعمال کرنا شروع کر دیئے ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول اور ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر دانش افضال سمیت کچھ افسران نے احتجاجاًاپنے دفاتر کو تالے لگا دیئے جبکہ اجلاس منعقد کر کے احد خان چیمہ کے حق میں قرارداد بھی منظور کر لی گئی ۔تفصیلات کے مطابق مبینہ کرپشن کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی گرفتاری کے بعد سے ان کے گروپ ڈی ایم جی کے افسران میں کھلبلی مچی ہوئی ہے ۔ افسران کی جانب سے سرکاری امور سر انجام دینے کی بجائے اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں جس میں احد خان چیمہ کی رہائی کےلئے اقدامات کو زیربحث لایا جارہا ہے۔ گزشتہ روز ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول اور ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر دانش افضال سمیت دیگر کچھ افسران نے اپنے دفاتر کو احتجاجاًتالے لگا دیئے اوران افسران کاکہناہے کہ احدخان چیمہ کی رہائی تک وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ افسران کی جانب سے کام نہیں کیا جارہا البتہ ان کا سٹاف معمول کے مطابق ڈیوٹی پر موجود رہ کر اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایم جی افسران نے سول سیکرٹریٹ میں ہڑتال کی کوشش کی لیکن صوبائی کیڈر کے افسران اور ملازمین کی جانب سے مثبت جواب نہ ملنے کی وجہ سے یہ حربہ کامیاب نہیں ہو سکا ۔ علاوہ ازیں ایک اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں احد خان چیمہ کے حق میں ایک قرارداد پاس کی گئی۔ یہ قرارداد ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ قرارداد میں احد خان چیمہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد میں پنجاب کابینہ سے بھی کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں یہ بھی منظور کیا گیا ہے کہ احد چیمہ کی رہائی تک سیکرٹریز، کمشنر ،ڈپٹی کمشنرز سمیت دیگر انتظامی افسران ایگزیکٹو اتھارٹی استعمال نہیں کریں گے ۔واضح رہے کہ نیب نے آشیانہ سکیم میں مبینہ کرپشن پر سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو بدھ کے روز گرفتار کیا تھا اورانہیںاحتساب عدالت پیش کر کے 11 روزہ جوڈیشل ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب عمر رسول کی زیرصدارت ڈی ایم جی گروپ کے دوسو سے زائد افسران پر مشتمل ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنر لاہور عبداللہ سنبل سمیت پنجاب بھر کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں سمیت دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس میں احد چیمہ کی گرفتاری کیخلاف ایک مذمتی قرار منظور کی گئی جس میں احد چیمہ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کامطالبہ کیا جبکہ ڈی ایم جی گروپ کے افسران نے منظور کی گئی مذمتی قرارداد گزشتہ شام صوبائی کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں بھی پیش کر دی۔ سابق ڈی جی ایل ڈی اے کی گرفتاری کیخلاف ڈی ایم جی گروپ افسران کے احتجاجی ردعمل کے مقابلے میں پی ایم ایس ایسوسی ایشن گروپ کے افسران ڈی ایم جی افسران کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے اراکین کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کی حمایت میں کرنے والی غیر قانونی ہڑتال کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ڈی ایم جی گروپ کے افسران اپنے احتجاج میں پی ایم ایس ایسوسی ایشن گروپ کے افسران کو اپنے ساتھ ملانا چاہتے ہیں تو چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید کو باقاعدہ آفس آرڈر جاری کرنا ہوگا ایسی صورت میں ان افسران کا ساتھ دینے کے حوالے سے سوچ و بچار کر سکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب عمر رسول سے درخواست کی کہ وہ پی ایم ایس افسران کو ہڑتال کرنے پر مجبور نہ کریں۔ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی اےل ڈی اے احد خان چےمہ کی گرفتاری کے وقت نےب نے گرفتاری کی وجہ نہےں بتائی ۔ گرفتاری کے بعد احد چےمہ سے اےل ڈی اے سے متعلق سوالات کئے ۔ احمد چےمہ کو گرفتار کرنا تھا تو نےب چےف سےکرٹری پنجاب کو لکھ کر بھےج دےتے ۔ احد چےمہ کی گرفتاری کے بعد نےب نے تصوےر شائع کی ۔ کےا ےہ تصوےر احد چےمہ کو بدنام کرنے کے لےے جاری کی گئی ۔ احد چےمہ کی گرفتاری نے پوری سول سروس مےں خوف کا ماحول پےدا کر دےا ہے ۔ احد چےمہ اےک انتہائی قابل آفےسر ہے اور اسے پرائےڈ آف پرمارمنس مل چکا ہے ۔ ان خےالات کا اظہار ملک محمد احمد خان نے نجی ٹی وی سے انٹروےو مےں کےا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain