تازہ تر ین

لاہور سمیت دیگر شہروں میں بوندا باندی ، بارش نے موسم تبدیل کر دیا

لاہور‘ کوئٹہ (خصوصی رپورٹ) لاہور اور گردونواح میں رات گئے بوندا باندی ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔ پارش کے باعث خنکی بڑھنے سے جاتی سردی پھر لوٹ آئی۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ شاہرگ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون اور دو بچے زخمی ہو گئے۔ موسمیات نے آج ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا بالائی پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، گوجرانوالہ‘ لاہور‘ سرگودھا‘ فیصل آباد‘ ڈویژن، اسلام آباد‘ کشمیرِ‘ فاٹا اور شمالی مشرقی بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ‘ ژوب‘ قلات ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ ملتان ڈی جی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔خضدار سے ذرائع باران رحمت کیلئے مرکزی عیدگاہ میں نماز استقار ادا کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمن قمبرانی میئر خضدار میر عبدالرحیم کورد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی، اے سی خضدار حبیب ناصر سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت ی اور ہاران رحمت کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔ نماز استقاءمولانا عنایت اﷲ رو دینی کی امامت میں ادا کی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain