ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رباط 18 کے دوران کثیر الجہتی خطرات سے نمٹنے کے لیے بحری جنگی حکمت عملی اور پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے مشترکہ آپریشنز کی مشقیں بھی شامل ہیں۔مشق کے افتتاحی سیشن میں وائس چیف آف دی نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل کلیم شوکت مہمان خصوصی تھے ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس موقع پر وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ جنگی مشقیں جدید جنگی حکمت عملی کے مطابق دفاع وطن کی تربیت کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔