سرگودھا(ویب ڈیسک) سرگودھا میں مسلم لیگ ن کا سوشل میڈیا کنونشن آج ہوگا، جس سے مریم نوازخطاب کریں گے ،کنونشن کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،اس موقع پر مریم نواز کو سونے کا تاج بھی پہنایا جائے گا۔ سرگودھا میں مسلم لیگ ن کا سوشل میڈیا کنونشن آج ہوگا، جہاں مریم نواز کی تاج پوشی کی جائے گی۔سرگودھا میں منعقد ہونے والے کنونشن میں مریم نواز کو سونے کا تاج مئیر سرگودھا ملک نوید اسلم پہنائیں گے،تاج کو 21 تولے سونے سے تیار کیا گیا ہے۔
