تازہ تر ین

دھرنا دینے والوں نے ملک کیلئے کچھ نہیں کیا ، منفی سیاست کو عوام مسترد کر دینگے

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ ساڑھے 9برس کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کےلئے اپنا خون پسےنہ بہاےا ہے اور ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کےلئے ہرممکن اقدامات کےے جبکہ دھرنا دےنے والوں نے ملک وقوم کا قےمتی وقت ضائع کےا ۔عوام بخوبی جانتے ہےں کہ منفی سےاست کے علمبرداروں نے اپنے صوبے مےں بھی عوام کی کوئی خدمت نہےں کی ۔باشعور عوام نے ہمےشہ خدمت کرنے والوں کوآنکھوں پر بٹھاےا ہے ۔انہوںنے کہا کہ نام نہاد تبدےلی کے دعوےداروں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہےں ۔عوام منفی سےاست کرنےوالوں کو آئندہ الےکشن مےں مسترد کردےں گے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب کی ترقی سب کے سامنے ہے، ترقی اورمےگا پراجےکٹس پاکستان مسلم لےگ(ن) کی پہچان بن چکے ہےں ۔معےار اورشفافےت کے ساتھ ترقےاتی منصوبوں کی تکمےل مسلم لےگ(ن) کا انداز ہے ۔پنجاب نے مےگاپراجےکٹس مےں اربوں روپے کی بچت کر کے تارےخی مثال قائم کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں کی ےکساں ترقی کے وژن پر عمل پےر اہےں۔صوبے کے دےہی علاقوں کو شہروں کے برابر ترقی ےافتہ بنانے کےلئے کوشاں ہےں ۔پنجاب کے دےہات مےں صفائی کا منظم پروگرام جاری رہے گا۔ سرکاری ہسپتالوں مےں عالمی معےار کی ادوےات کا وعدہ پورا کےا ہے ۔ضلعی ہسپتالوں مےں سی ٹی سکےن مشےنوں کی تنصےب کے خاطرخواہ نتائج سامنے آرہے ہےں اورتعلےم ،صحت،زراعت مےںاصلاحات سے سروس ڈےلےوری مےں بہتری آرہی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ملک کو اندھےروں سے نجات دلانے کا سہراہ پاکستان مسلم لےگ (ن) کے سر ہے اور بڑے ترقےاتی اورتوانائی کے منصوبوں کو رےکارڈ مدت مےں مکمل کر کے اےک مثال قائم کی گئی۔انہوںنے کہا کہ ترقےاتی منصوبوں مےں 682ارب روپے کی بچت کر کے ملک کی تارےخ مےں نےارےکارڈ قائم کےا ہے۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی خدمت اوڑھنا بچھونا ہے اور رہے گا ہر سانس عوام کی خدمت اورملک کی ترقی کےلئے وقف ہے ۔انہوںنے کہا کہ وطن عزےز کو قائد اوراقبال کا پاکستان بنانے کےلئے محنت،دےانت اورجذبے سے کام کرنا ہوگا۔’مےں‘ کی روش چھوڑ کر مل کر ملک وقوم کا نام روشن کرنا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لےگ(ن) نے عوام کی خدمت کو ہمےشہ عبادت کا درجہ دےا ہے۔ اےئرآفےسر کمانڈنگ سنٹرل اےئر کمانڈ پاکستان اےئر فورس،اےئروائس مارشل عامر مسعود (Mr.AAMIR MASOOD)نے ملاقات کی۔وزےراعلیٰ نے پاک فضائےہ کے جانبازوں کی شجاعت کو خراج تحسےن پےش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائےہ بہترےن پےشہ ورانہ صلاحےتوں کی حامل فورس ہے اورپاک فضائےہ نے ملک کی فضائی حدودکے تحفظ کےلئے جرا¿ت اوربہادری کی تارےخ رقم کی ہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے وزیررےلوےزخواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ملاقات مےں دونوں رہنماو¿ں نے باہمی دلچسپی کے اموراورملکی و سےاسی صورتحال پر تبادلہ خےال کےا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال ،تحمل اوربرداشت کی متقاضی ہے اورترقی اورخوشحالی کے سفر کو ڈی رےل نہےں کےا جاسکتا۔خواجہ سعد رفےق نے کہا کہ شہبازشرےف نے عوامی خدمت کے اعلی رےکارڈقائم کر کے عوام کے دل جےت لئے ہےں۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے مشاہد حسین سید نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امو رپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وطن عزیز کو اقوام عالم میں سربلند اور خود مختار دیکھنا چاہتے ہیں،ترقی کے سفر کو مزیدتیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ مشاہد حسین سید نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے کا ویژن رکھتی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائن آف کنٹرول پرنکےال سےکٹرمےںبھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے -وزےراعلیٰ نے بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ سے اےک شہری کی شہادت پر افسوس کا اظہار کےا ہے اور شہید ہونے والے شہری کے لواحقےن سے دلی ہمدردی اورتعزےت کا اظہار کےا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اوکاڑہ میں ڈور پھرنے سے نوجوان کے جاں بحق ہونے اور بچے سمیت تین افراد کے زخمی ہونے کانوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈی ایس پی، ایس ایچ او سٹی اور ایس ایچ او صدر کو معطل کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے دنیاپور میں معصوم بچی سے زیادتی اور قتل کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain