تازہ تر ین

اس بار ٹائٹل جیتنا آسان نہیں ہو گا

دبئی(این این آئی) سابق کپتان اور ملتان سلطانز کے ڈائریکٹر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں اب تک دونوں میچز جیتنا اچھا ہے تاہم یہ لمبا ٹورنامنٹ ہے اور کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ کپتان اور کوچ کو جاتا ہے ¾ ٹیم ایک دوسرے کی کمپنی انجوائے کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ باقی ٹیمیں بھی اچھی ہیں اور سب ہی ٹیمیں بیلنس دکھائی دے رہی ہیں ¾یہ ٹورنامنٹ لمبا ہے، لمبی ریس ہے ¾آگے کچھ بھی ہوسکتا ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ جیسا آغاز ملتان سلطانز کو ملا ہے اس کے بعد ٹیم جیل ہوجاتی ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ شعیب ملک کا تجربہ اور سنگاکارا کی فارم کام آرہی ہے ¾پھر کیرون پولارڈ بطور نائب کپتان بہت مددگار ثابت ہورہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران طاہر، جنید خان اور محمد عرفان بہترین بولنگ کررہے ہیں۔ پی ایس ایل اچھے انداز میں شروع ہو ئی ہے جبکہ ابتداءسے ہی میچ میں ملتان کا جیتنا بہت اچھا لگا ۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تمام ٹیمیں مضبوط اور متوازن ہیں اس لیئے آئندہ بھی اچھے میچز ہوں گے ۔انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اگلے ایک ماہ میں ہرکوئی کرکٹ میں دلچسپی لے ۔اب وقت صرف کرکٹ کا ہے ۔ کر کٹ کے زریعے ہی قوم کو خوشیاں فراہم کرنے کا وقت ہے ۔واضح رہے کہ ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے وسیم اکرم پاکستان سپر لیگ میں پہلی بار شامل ہونے والی ٹیم ملتان سلطانز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain