ملتان (کرائم رپورٹر) ملتان میٹرو کرپشن کیس، سابق ڈی سی ملتان سمیت سابق اسسٹنٹ کمشنر اور سابق ایگزیکٹو انجینئر شجاع آباد کینال ڈویژن نیب ملتان میں تفتیشی افسران کے سامنے پیش ہوگئے۔ دیگر افسران آج پیش ہونگے۔ تفتیشی افسران کی جانب سے میٹرو کرپشن کیس کے حوالے سے کئے گئے سوالات پر ان افسران نے دستاویزات بھی جمع کروائیں۔ ذرائع کے مطابق میٹرو کرپشن کیس میں سابق ڈی سی او ملتان زاہد سلیم گوندل، سابق اسسٹنٹ کمشنر حق نواز چوہان اور سابق ایگزیکٹو انجینئر شجاع آباد کینال سعید احمد وڑائچ نیب ملتان آفس میں گزشتہ روز پیش ہوئے اور تفتیشی افسران کی جانب سے میٹرو کیلئے مختلف مواضعات میں خرید کی گئی2سو 68کینال اراضی کی مد میں ہونے والی کروڑوں کی کرپشن کے حوالے سے کئے گئے سوالات پر ان افسران نے دستاویزات بھی پیش کیں۔ باقی افسران آج نیب ملتان دفتر میں تفتیشی افسران کے سامنے پیش ہونگے جن میں اسسٹنٹ کمشنر ملتان ملک منظور جاوید، سابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کنٹرولر ملتان ملک عطاءالحق، سابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ملتان فخر زمان قریشی، سابق انجینئر ملتان کینال ڈویژن رانا محمد افضل ڈی سی ملتان، اسسٹنٹ کمشنر کاشف ڈوگر سمیت کئیر افسران شامل ہیں۔
میٹرو کیس
![](https://dailykhabrain.com.pk/wp-content/uploads/2018/01/NAB-1.png)