تازہ تر ین

مشال قتل کیس کا تہلکہ خیز فیصلہ ۔۔۔؟ قید کی سزا پانیوالے 25 ملزموں کی ضمانت منظور کیوں ہوئی ، دیکھئے خبر

ایبٹ آباد(ویب ڈیسک)پشاور ہائیکورٹ کے ایبٹ آباد بنچ نے مشال خان قتل کیس میں 4 سال قید کی سزائیں پانے والے 25 ملزموں کی ضمانت منظور کر لی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق مشال خان قتل کیس میں 4 سال قید کی سزاپانے والے ملزموں نے پشاور ہائیکورٹ کے ایبٹ آباد بنچ میں ضمانت کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی۔عدالت نے ملزموں کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد 25 ملزموں کی ضمانت منظور کر لی اور انہیں ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے مشال خان قتل کیس میں ایک ملزم کو سزائے موت،5 ملزموں کو 25 ،25 سال قید اور25 ملزموں کو 4 ،4 قید کی سزاسنائی تھی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain