تازہ تر ین

خدا کی قسم میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ، چیف جسٹس کا دبنگ اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ خدا کی قسم میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں اور سیاسی مقدمات کو ہاتھ لگانے کا بھی دل نہیں کرتا۔سپریم کورٹ میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں کا تعین سپریم کورٹ نے نہیں کرنا، قیمتوں میں توازن ہونا چاہیے، کوئی شخص نقصان کے لیے کاروبار نہیں کرتا، آپس میں بیٹھ کر قیمتوں کا تعین کریں، عدالتوں کو بیچ میں نا لائیں۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ڈریپ کو کہہ دیتے ہیں کہ درخواستوں کو سن کر فیصلہ کرے، 6 ہزار کی ہیپاٹائٹس کی دوا 25 ہزار روپے میں بیچی جارہی ہے، سب سے بڑا قصور ڈریپ کا ہے، ہم راتوں کو بھی بیٹھ کر ادویہ ساز کمپنیوں کی درخواستوں کا جائزہ لیں گے، ادویات ساز کمپنیوں کو معقول معاوضہ ملنا چاہیے۔جسٹس ثاقب نثار نے اس موقع پر انتہائی اہم ریمارکس میں کہا کہ خدا کی قسم میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، سیاسی مقدمات کو ہاتھ لگانے کا بھی دل نہیں کرتا، صرف چاہتا ہوں لوگوں کو بنیادی حقوق دیئے جائیں۔معزز چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اب کچھ کر دکھانے کا وقت آن پہنچا ہے، ہمیں اگر کسی نے ٹیسٹ کرنا ہے تو ابھی کرلیں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain