تازہ تر ین

شہباز شریف کے جلسہ میں خاتون سے افسوسناک اقدام ،مریم نواز کا ٹویٹ میں اہم مطالبہ

پتوکی (ویب ڈیسک)پتوکی میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے میں خاتون کے بدتمیزی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔پتوکی میں مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر شہباز شریف کے جلسے کے اختتام پر ایک خاتون کے ساتھ کچھ افراد کی جانب سے بدتمیزی کی گئی اور دھکم پیل میں خاتون کو زخم بھی آئے۔جیو نیوز کے مطابق جلسے کے اختتام پر کچھ مرد خواتین کے پنڈال میں گھس گئے اور مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی کارکن زیبا رانا کے ساتھ تصاویر بنوانے کے لیے کہا اور اسی دوران ان کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی، متاثرہ خاتون کو جان بچانے کی کوشش میں زخم بھی آئے۔جلسے میں شریک دیگر خواتین اور مسلم لیگ (ن) کے ورکرز نے بڑی مشکل سے خاتون کو پنڈال سے نکالا۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔مریم نواز نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ایسے واقعات مسلم لیگ (ن) کی اخلاقیات نہیں ہیں اور اس واقعے میں ملوث افراد کو سخت سزا ملنی چاہیے۔ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کا جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جلسے میں خواتین کے لیے بہتر انتظامات کیے گیے تھے لیکن خاتون کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔صوبائی وزیر قانون رانا ثنائ اللہ نے کہا کہ ایسے واقعات پی ٹی آئی جلسوں میں ہوتے تھے، واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج ہو گا اور انہیں گرفتار بھی کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain