لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں آمریت نہیں لیکن پھر بھی ا±س دور جیسے فیصلے ہورہے ہیں اور کچھ قوتیں پاکستان کو کس طرف لے جانا چاہتی ہیں۔لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ 70 برسوں میں کسی وزیراعظم نے مدت پوری نہیں کی، ہمیں جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ آخر کب تک ایسا ہوتا رہے گا۔نواز شریف نے کہا کہ پہلے آمریت کے دور میں ایسے سلوک ہوتے تھے اور اب آمریت نہیں ہے لیکن پھر بھی اس دور جیسے فیصلے ہورہے ہیں۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کچھ اور چاہتے ہیں لیکن کچھ قوتیں اس ملک کو کس طرف لے جانا چاہتی ہیں، سیاسی قائدین اور سیاسی جماعتوں سے جو کچھ ہوتا آیا وہ قوم کے سامنے ہے۔
