شوبز میں زوال کے دنوں میں دوست بھی ساتھ چھوڑ جاتے ہیں

لاہور(شوبز ڈیسک) نامور اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ شوبز میں عروج کے دونوں میں آپ کے بہت سے دوست ہوتے ہیں جبکہ زوال کے دنوں میں آپ کا سایہ بھی ساتھ چھوڑ جاتا ہے۔پیر کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ لیلیٰ نے کہا کہ شوبز میں عروج کے دونوں میں آپ کے بہت سے دوست ہوتے ہیں جبکہ زوال کے دنوں میں آپ کا سایہ بھی ساتھ چھوڑ جاتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں کسی سے زیادہ امیدیں لگانے کی قائل نہیں۔ کیونکہ جب کسی سے جڑی امید ٹوٹتی ہے تو یہ بڑا تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو دل کو اچھا لگے وہی کرتی ہوں ،کسی کی بلا وجہ مداخلت یا تنقید کو خاطر میں نہیں لاتی اور اپنے کام سے کام رکھتی ہوں۔

 

ملکی فلمیں ترجیح،فینزکو بہت جلد سرپرائزدوں گی

کراچی (شوبز ڈیسک) ٹی وی اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا فلم جانان اور نامعلوم افراد 2 میں کام کرکے احساس ہوا کہ ٹی وی فنکاروں کو بڑی سکرین کیلئے وقت نکالنا چاہیے اس سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتاہے ،اپنے فینز کوبہت جلد سرپرائز دوں گی،ٹی وی ڈراموں کی مصروفیات نے فلموں سے دور کیا ہواہے۔ ساتھی فنکاروں کا فلموں میں کام کرنا اچھا لگا ہے۔ہمایوں سعید اور فہد مصطفی کی فلموں سے انڈسٹری کے سنہرے دور کے آثار اور نمایاں ہوگئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت بیرون ملک سے بھی فلموں کی آفرز ہورہی ہیں تاہم ذاتی طور پر اپنے ملک کی فلموں کو ترجیح دینا چاہتی ہوں، کم کام کرکے معیار برقرار رکھنا فنکار کے اپنے اوپر ہوتا ہے اچھی پروڈکشن ہی فنکار کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

 

کیریئر کے آغاز میں گھر والوں کی مخالفت کا سامنا رہا ہے

لاہور( شوبزڈیسک) گلوکارہ رابی پیر زادہ نے کہا ہے کہ کیئریئر کے آغاز میں گھر والوں کی مخالفت کا سامنا رہا ہے ‘گلوکاری کے شعبے میں متعارف کرانے میں طارق طافوکا کردار اہم ہے ‘ ”میں کڑی بڑی ڈاڈی“اور دوسرا ”جادو“ میری شہرت کی وجہ بنے‘شروع سے سے ہی اچھی لابی میں بیٹھی ہوں اس لئے آج بری عادتیں نہیں پڑی۔معروف گلوکارہ رابی پیر زادہ نے ایک انٹرویو میں کہا میرا ایک فوجی گھرانے سے تعلق ہے اس لئے شروع کے دنوں میں مجھے بہت مشکلات کا سامنا کرنا رہا لیکن میں اپنی والدہ کو منانے میں کافی حد تک کامیاب ہو گئی میں اور عینی خالدہ گلوکاری کے شعبے میں اکٹھے ہی آئےں فریحہ پرویز اور نادیہ حسن میری ہمیشہ سے فیورٹ رہی ہیں اگر نادیہ حسن آج زندہ ہوتی تو وہ میری اچھی دوست اور بڑی بہن ہوتی۔رابی پیر زادہ نے کڑاٹے میں بھی بلیک بیلٹ حاصل کی ہوئی ہے۔ اور گولڈل میڈل بھی حاصل کیا ہوا ہے میں نے پوری دنیا میں سفر کیا امریکہ ،یورب ،چین سمیت ہر ملک کو قریب سے دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے لیکن جو پیار اور محبت اپنے ملک میں ملتا ہے وہ پوری دنیاکے کسی کونے میں حاصل نہیں ہواآج کل اپنے نئے البم کی تیاریوں میں ہوںمیری کوشش ہے کہ اس البم کو عید الفطر تک مکمل کرلو اور عید پر ہی لاﺅنچ کردوں ۔

 

ن لیگ قومی اثاثے بیچ رہی ہے ،تحریک انصاف حمایتی بن گئی

کراچی (وقائع نگار) پاکستان اسٹیل پیپلز ورکرز یونین (رجسٹرڈ) کے ایک وفد نے چیئرمین یونین شمشاد قریشی کی قیادت میں یئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاﺅس کراچی میں ملاقات کی۔ نمائندہ وفد نے پاکستان اسٹیل کی بدترین صورتحال اور ملک کے واحد فولاد ساز ادارے کے محنت کشوں کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بتایا گیا کہ پاکستان اسٹیل کی بنیاد قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 30 دسمبر 1973ع کو رکھی تھی اور اس وقت سے ہی ملک دشمن اور مزدور دشمن قوتوں نے اس ادارے کو سفید ہاتھی اور معیشت پر بوجھ جیسے القابات سے نوازا تھا۔ لیکن اس ادارے نے نہ فقط اپنی لاگت کو پورا کیا بلکہ 100 ارب سے زائد حکومت کو مختلف ٹیکسوں کی مد میں دیا۔ یہ ادارہ دو دہائیوں تک 90 فیصد پیداوار پر چلتا رہا۔ لیکن جب بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت برسرِ اقتدار آئی اس ادارے کے خلاف سازشیں تیز کر دی گئیں اور اسے نجکاری کے نام پر اونے پونے بیچنے کی کوشش کی گئی۔ 2006ع میں مشرف حکومت میں یہ ادارہ 21 ارب 68 کروڑ روپے میں بیچ دیا گیا تھا۔ لیکن پیپلز ورکرز یونین پاکستان اسٹیل نے پارٹی لیڈرشپ کے احکامات پر پہلے ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ سے اسے کالعدم قرار دلوایا۔ 2013ع میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت آنے کے بعد ایک بار پھر اس ادارے کو بند کرنے کی سازشیں شروع کر دی گئیں اور 10 جون 2015ع میں جب اس ادارے کی پیداوار 65 فیصد تھی، گئس کاٹ دی گئی اور ادارے کو مکمل طور بند کردیا گیا۔ آج یہ ادارہ گذشتہ 32 ماہ سے بند ہے۔ ملازمین کو کئی کئی ماہ تنخواہیں نہیں دہ جاتیں۔ آج بھی 5 ماہ کی تنخواہ واجب الادا ہے۔ ریٹائرڈ مرحوم ملازمین کی 2013ع سے واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ طبی سہولیات، ٹرانسپورٹ بند ہیں۔ الاﺅنسز بند کردیئے گئے ہیں۔ ادارے مین نہ تو کوئی اس وقت کل وقتی سی اِی او ہے، اور نہ ہی پِی اِی او اور جنرل مینیجر۔ ہماری درخواست ہے کہ ادارے اور ملازمین کے مسائل حل کیئے جائیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفد کو یقین دلایا کہ ہم اس ادارے کی نجکاری یا لیزنگ نہیں ہونے دیں گے اور اسٹیل ملز کے ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور اس کی گیس اور پیداواری سرگرمیاں بحال کی جائیں۔ گذشتہ 5 ماہ کی تنخواہ فوری ادا کی جائے۔ رٹائرڈ مرحوم ملازمین کی واجبات ترجیحی بنیادوں پر ادا کئے جائیں اور زمین کی بندر بانٹ بند کی جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اسٹیل ملز کو پرائیوٹائز نہیں ہونے دے گی اور پارلیمان کے اندر و باہر اس عمل کی شدید مخالفت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ قومی اثاثوں کو بیچ رہی ہے، جبکہ پی ٹی آئی بھی اس عمل کی حمایتی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نون لیگ اسٹیل ملز کو اپنے حواریوں کو اونے پونے داموں پر بیچنا چاہتی ھے لیکن ہم ہرگز ایسا ہونے نہیں دیںگے اور قومی اثاثوں کی ہر قیمت پر حفاظت کریں گے۔

 

معمر رانا نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں

لاہور (شوبز ڈیسک) لالی وڈ کے معروف اداکار معمر رانا نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں۔میڈیا کے مطابق لالی وڈ معروف اداکار معمر رانا 26 فروری 1974ء کو لاہور میں معروف اداکار شکور رانا اور شفقت رانا فیملی میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1996ء میں فلم ”کڑیوں کو ڈالے دانا“ سے اداکاری کا آغاز کیا، انہوں نے 1997ء میں فلم ”دیوانے تیرے پیار کے “ میں پہلی بار مرکزی کردار ادا کیا۔ان کی بلاک بسٹر فلم ”چوڑیاں“ تھی جو 1998ء میں ریلیزکی گئی، ان کی معروف فلمیں ”کوئی تجھ سا کہاں“، ”یہ دل آپ کا ہوا“، ”چنا سچی مچی“ اور ”لو میں گم“ ہیں، اداکار معمر رانا فلم ”مہندی والے ہتھ“، ”نکی جئی ہاں“ سمیت دیگر 4 فلموں میں بہترین اداکاری پر نگاڑ ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔ اداکار معمر رانا نے فلموں کے ساتھ ساتھ ٹی وی سیریلز میں بھی کام کیا جن میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔

 

برٹش باکسرفائٹ جیتنے کے بعدزندگی کی بازی ہارگیا

یارکشائر(نیوزایجنسیاں) برطانوی باکسر اسکاٹ ویسٹ گارتھ لائٹ ہیوی ویٹ فائٹ جیتنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔یارکشائر کے ٹاﺅن ڈانکاسٹر میں دو روز قبل ڈیک سپیل مین کے خلاف مقابلہ جیتنے والے 31 سالہ اسکاٹ ویسٹ گارتھ زندگی کی بازی ہارگئے جب کہ یارکشائر میں ہونے والے میچ کے دوران دونوں باکسرز میں شدید مکے بازی ہوئی اور زوردار مکوں سے دونوں باکسرز باری باری رنگ میں گرے۔مقابلہ جیتنے کے بعد ایک انٹریو کے دوران بھی برطانوی باکسر تکلیف میں دکھائی دیے، سر چکرانے کی وجہ سے وہ بار بار سر کو تھامتے رہے، طبی عملے نے ان کا معائنہ کیا اور بعد ازاں تکلیف زیادہ ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چل بسے۔موت سے قبل آخری انٹرویو میں اسکاٹ ویسٹ گارتھ کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہم ایک اچھا مقابلہ پیش کرنے اور شائقین کو محظوظ کرنے میں کامیاب رہے۔واضح رہے برطانوی باکسر نے اپنے کیریئر میں 6 فتوحات سمیٹیں ، دو مقابلے ہارے جب کہ ایک فائٹ برابر رہی، ان کی موت پر فرینک برنو، رکی ہیٹن اور دیگر نامور باکسرز نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

فکسنگ سکینڈل : شاہ زیب کی قسمت کا فیصلہ

لاہور ( نیوزایجنسیاں ) پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل میں شاہ زیب حسن کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا، کرکٹر پر فکسنگ کیلئے اکسانے اور بکی کے رابطے کی اطلاع پی سی بی کو نہ دینے کا الزام عائد تھا۔پی ایس ایل 2017 کے فکسنگ سکینڈل کا ایک اور کردار انجام کے قریب پہنچ گیا ہے۔ بیٹسمین شاہ زیب حسن کے کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ شاہ زیب حسن پر ساتھی کرکٹرز کو فکسنگ کیلئے اکسانے اور بورڈ کو بکی کے رابطے کی اطلاع نہ دینے کا الزام عائد ہے۔اس سے پہلے شرجیل خان، خالد لطیف، محمد نواز اور محمد عرفان کو بھی فکسنگ کیس میں سزا ہو چکی ہے۔ محمد عرفان اور محمد نواز اپنی سزا کی مدت پوری کرنے کے بعد کھیل کے میدان میں واپس آ چکے ہیں۔قومی کرکٹر پر کھلاڑیوں کو فکسنگ کیلئے اکسانے ، بکی کے رابطہ کرنے کی اطلاع پی سی بی کو نہ دینے کا الزام تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عرفان نے اعتراف کیا کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ان سے غلطی ہوئی تھی لیکن میں نے بروقت اپنی غلطی مان لی اور مجھے میرے کئے کی سزا مل گئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی کے لئے بھرپور محنت کررہا ہوں اور پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھاکر سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنا چاہتا ہوں۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں محمد عرفان کو ایک سال کے لیے معطل کر دیا تھا اور اس کے علاوہ ان پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔محمد عرفان کو یہ سزا بکیز کی جانب سے رابطہ کیے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن سیل کو آگاہ نہ کرنے پر دی گئی تھی جب کہ محمد عرفان کا سینٹرل کنٹریکٹ بھی 6 ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔

2004 ءمیں بھیس بدل کر لاہور میں گھومتارہا ،گنگولی کاکتاب میں انکشاف

ممبئی(آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا کہ وہ 2004 میں بھیس بدل کر لاہور میں گھومتے رہے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ ہیٹ سے آدھا چہرہ چھپا کر سکیورٹی اہلکاروں کو چکما دے کر ہوٹل سے باہر نکلے۔ اور بھیس بدل کر ہی لاہور میں گھومتے رہے۔ مال روڈ پر ایک موٹر سائیکل سوار نے ان کی کار کا تعاقب کیا۔ فوڈ اسٹریٹ میں بھی ایک دکاندار نے انہیں پہچان لیا اور پیسے لینے سے انکار کر دیا۔ گنگولی نے بتایا کہ ہوٹل واپسی پر مجھے پرویز مشرف کا فون آگیا اور انہوں نے کہا کہ آپ ایسے ایڈونچرز نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔

 

کینگروزسے سیریزکے بعد مورکل کاریٹائرمنٹ کااعلان

ڈربن(نیوزایجنسیاں) مورنے مورکل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم گراو¿نڈ پر چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز ان کے کیریئر کی آخری سیریز ہو گی۔33 سالہ فاسٹ باو¿لر نے 83 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 44 ٹی20 میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 529 وکٹیں حاصل کیں۔فاسٹ باو¿لر نے کہا کہ یہ ایک انتہائی مشکل فیصلہ تھا لیکن میرے خیال میں زندگی کا نیا باب شروع کرنے کیلئے یہ بالکل صحیح وقت ہے کیونکہ میرے بچے چھوٹے اور بیوی غیر ملکی ہے جس کی وجہ سے بیرون ملک دوروں پر ہمیں کافی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

دنیا کا نمبرون آل راﺅنڈر بنناچاہتاہوں

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی شاداب خان نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ دنیا کا بہترین آل راو¿نڈر بنوں اور تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کروں۔ایک انٹروی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسٹار آل راو¿نڈر نے کہا کہ جب پچھلے سال پی ایس ایل میں آیا تو کوئی مجھے جانتا بھی نہیں تھا تاہم اس سال دنیا میں میرا نام چل رہا ہے  پی ایس ایل نہ کھیلتا تو فرسٹ کلاس میں پرفارم کر کے ٹیم میں جگہ بنانی پڑتی۔شاداب خان نے بتایا کہ جب اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے منتخب ہوا تو اپنے دوست کو کہا کہ میرے پاس بہترین موقع ہے اور میں اچھا پرفارم کر کے پاکستان کےلئے کھیلوں گا۔نوجوان کھلاڑیوں کےلئے اپنے پیغام میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایک انٹرنیشنل پلیٹ فام ہے کیونکہ اس میں ورلڈ کلاس پلیئرز آئے ہوتے ہیں ، جب آپ اچھا پرفارم کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کا اعتماد بڑھتا ہے اور آپ کو خود پتہ چلتا ہے کہ آپ کتنے اچھے کھلاڑی ہیں۔شاداب خان نے کہا کہ پی ایس ایل کے باعث ایک سال کے دوران زمین سے آسمان پر آگیا ہوں لیکن میری پہلی ترجیح ہوتی ہے کہ میں پاکستان کے لیے اچھا کروں کیونکہ یہ ہمارا ملک ہے اور اس کے لیے جتنا اچھا ہو سکے ہمیں پرفارم کرنا چاہیے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راو¿نڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی جیتنا یادگار لمحہ تھا اور اس کے بعد انگلینڈ کے کپتان جوئے روٹ کی وکٹ ایک یادگار لمحہ ہے۔قومی ٹیم کے لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ چار روزہ کرکٹ کھیل کر ٹیسٹ ٹیم میں اپنی جگہ بناو¿ں اور اس حوالے سے کاو¿نٹی کرکٹ سے بھی بات چل رہی ہے، کوشش ہے کہ تینوں فارمیٹ میں پاکستان کے لیے کھیلوں۔