Monthly Archives: February 2018

بس اب اس کی کسر تھی ،ہٹے کٹے خواجہ سراﺅں کی پولیس میں بھرتی بارے اہم خبر
نئی دہلی(ویب ڈیسک )بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں خواجہ سراوں کو پولیس فورس کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جس کے بعد 40خواجہ سراوں نے بھرتی کے لئے درخواستیں جمع کرادی ہیں۔بھارتی اخبار کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کی حکومت نے گذشتہ ماہ خواجہ سراوں کی پولیس میں بھرتی کا اعلان کیا تھا اور 8فروری کو اشتہار کے ذریعے درخواستیں طلب کی گئی تھیں، جس کے بعد کانسٹیبل کے عہدے کے لئے کم از کم 40خواجہ سراوں کی درخواستیں موصل ہوچکی ہیں۔اخبارکے مطابق حکومت کے اس اقدام کا مقصد مساوات کو فروغ دینا اورخواجہ سراوں کو قومی دھارے میں لانا ہے۔حکام نے ریاست میں تمام کیٹگریز کے لئے کانسٹیبلز کی2ہزار سے زائد اسامیوں پربھرتی کے عمل کا آغاز کردیا ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے خواجہ سراوں کی سہولت کے لئے ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا تھا، ان کاکہنا تھا کہ درخواست گذار کی بھرتی تحریری امتحان پاس کرنے اور فزیکل ٹیسٹ کے بعد عمل میں آئے گی۔
عمران خان نے پہلی مر تبہ درخواست دی اور انہیں استثنی دے دیا گیا، مر یم اور نگزیب

سری دیوی کونسی تمنا دل میں لیے موت کا شکار ہوئیں؟ جذبات کو کس نے زیادہ ٹھیس پہنچائی ؟ بونی کپور نے پہلی بیوی کو کیوں چھوڑا ؟راز کھل گیا
ممبئی (ویب ڈیسک )آنجہانی سری دیوی بھارت کی سپرسٹار ہیروئن تھیں جنہوں نے فلم پروڈیوسر بونی کپور سے 1996 میں بیاہ رچایا تو اس سے انکی دوبیٹیاں جھانوی کپور اورخوشی کپورپیدا ہوئیں ۔انہیں بیٹے کی تمنا بھی تھی لیکن ان کے شوہر کہا کرتے تھے کہ ان کا بیٹا ارجن کپور بھی تو سری دیوی کا ہی بیٹا ہے ۔سری دیوی نے بونی کپور کی پہلی بیوی کے بیٹے ارجن کپور کو ماں کی طرح پیار دینے کی بڑی کوشش کی لیکن ارجن نے اسکے جذبات کو ہمیشہ ٹھیس پہنچائی ۔ سری دیوی سے پہلے بونی کپور نے اپنی پہلی بیوی مونیکا کپور کو چھوڑ دیا تھا ۔اس وقت مونیکا کپور کے بچے ارجن کپور کی عمر گیارہ سال تھی۔مونیکا کپور کی ایک بیٹی انوشلا کپور بھی تھی جو ارجن سے چھوٹی تھی۔مونیکا کپور خود بھی فلم پروڈیوسر تھی لیکن سری دیوی کو بطور سوتن قبول کرنے سے انکار کے بعدطلاق لے لی ۔
عمران خان کے وزیراعظم بننے کا خواب کبھی پورا نہیںہو گا ، خواجہ آصف
گاڈفاڈر اوپر بیٹھا ہے اور چھو ٹا ڈان پنجاب میں بیٹھا ہے، عمران خان

مستقبل کا دبئی گوادر ۔۔۔ ایشیا میں طاقت کا توازن بھی تبدیل ہوگا،برطانوی اخبارکے چونکا دینے وا لے انکشا فات
لندن(ویب ڈیسک)برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ گوادر پاکستان اور چین دونوں کے لیے اہم شہر ہے ، یہ مستقبل میں دوسرا دبئی بن سکتا ہے اور اس سے ایشیا میں طاقت کا توازن بھی تبدیل ہوگا۔برطانوی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں پا ک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا کہ چین کی جانب سے گوادر شہر میں سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کو بہت فائدہ پہنچے گا۔اخبار کے مطابق پاکستان کو بجلی اور توانائی کے شدید بحران کا سامنا ہے اور بجلی کی طلب اور رسد کے درمیان فرق کو کم کرنے اور ترسیلی اور مواصلاتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے اسے 30سے 35ارب ڈالر درکار تھے، تاہم پاکستان اپنے ذرائع سے اتنی بڑی رقم فراہم نہیں کرسکتا تھا ایسے میں چین کی جانب سے گوادر بندرگاہ تک رسائی کے لیے شروع کیا جانے والا اقتصادی راہداری کا منصوبہ پاکستان کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔چین کی جانب سے اقتصادی راہداری منصوبے پر 62 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس کے نتیجے میں پاکستان کی قومی معیشت میں مجموعی طور پر بہتری آئے گی جبکہ چین کو اپنا مال یورپی منڈیوں تک پہنچانے کے لیے ایک بہترین اور مختصر راستہ میسر آجائے گا۔

دھندا ہے پر گندا ہے۔۔۔جعلی ڈگریوں کے ماسٹر ما ئنڈ شعیب شیخ پر عدالت نے بجلیاں گرا دیں
کراچی(ویب ڈیسک )ایگزیکٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ کو ایف آئی اے نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شعیب شیخ کی جانب سے عدالت میں حفاظتی ضمانت کیلئے التجاکی جائے جسے مسترد کر دیا گیاجس کے بعد انہیں ایف آئی اے نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے حراست میں لے لیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ایگزیکٹ اسکینڈل میں سیشن کورٹ کے شعیب شیخ اور دیگر ملزمان کی بریت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ایگزیکٹ اسکینڈل منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے شعیب شیخ کی بریت کے خلاف اور مقدمہ دوبارہ ٹرائل کورٹ سماعت کے لیے بھیجنے کی اپیل کی سماعت کی۔عدالت نے ایف آئی اے کی اپیل منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزم شعیب شیخ اور دیگر کے خلاف سیشن کورٹ میں دوبارہ ٹرائل چلایا جائے اور ملزم شعیب شیخ تین مارچ کو عدالت میں پیش ہوں۔

سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی امیدوں پر پانی پھیر دیا،بڑی خبر آگئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کی باری بھی آ گئی ہے کیونکہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس 8 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت تین رکنی خصوصی بینچ کی سربراہی جسٹس یحیٰی آفریدی کریں گے جب کہ جسٹس یاور علی اور جسٹس طاہرہ صفدر بھی خصوصی بینچ کا حصہ ہیں۔سابق صدر کے خلاف کیس کی سماعت وفاقی شریعت عدالت کی عمارت میں ہوگی۔خصوصی عدالت کے رجسٹرار نے سیکیورٹی کے لیے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے۔
واضح رہے کہ نوازشریف اور دیگر سیاسی شخصیات پرویز مشرف کے ٹرائل کا مطالبہ کرتی رہی ہیں جس کے بعد اب سپریم کورٹ میں پرویز مشرف کی باری بھی آ گئی ہے ۔اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو 27 جولائی 2017 کو وزارت عظمیٰ سے نااہل قرار دیا جبکہ اس کے بعد نوازشریف ایک مرتبہ پھر نااہل ہوئے اور وہ پارٹی کی صدارت کرنے سے بھی محروم ہو گئے ۔

”خبریں “کی ویڈیوز مثل کا حصہ بنیں گی ۔۔۔تحقیقاتی ٹیم نے آر پی او دفتر سے نکلتے ہی ایسا کیا کر ڈالا کہ زکریا یونیورسٹی کی متاثرہ طالبہ مرجان ششدر رہ گئی
ملتان (کرائم رپورٹر) زکریا یونیورسٹی طالبہ مرجان کو زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیو بنانے کے معاملہ پر آر پی او ملتان محمد ادریس احمد نے گزشتہ روز مرجان کو ان کے والدین سمیت اپنے دفتر میں بلوا کر سارے واقعہ کے حقائق جاننے کیلئے ملاقات کی اور وومن کرائس سنٹر میں درج مقدمہ کی تفتیش اور تحقیقاتی ٹیم انچارج شاہدہ نسرین، ایس ایچ او وومن کرائس سنٹر انعم اور ڈی ایس پی صدر ملک تنویر کو بھی ریکارڈ سمیت اپنے دفتر میں طلب کیا ہوا تھا جہاں طالبہ مرجان سے سارے واقعہ کی معلومات کے بعد تفتیشی ٹیم اور مرجان کو آمنے سامنے بٹھا کر تحقیقات کیں۔ آر پی او ملتان نے مرجان کو یقین دلایا کہ ان کے مقدمہ میں کسی قسم کی کوئی کمی نہ چھوڑی جائے گی اور مقدمہ کے ملزمان کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ دوسری جانب تفتیشی ٹیم سے ساری تفتیش کے بارے میں پوچھ گچھ کے بعد ”خبریں“ کی جانب سے فراہم کی گئی ویڈیوز کو مقدمہ کی مثل کا حصہ بنانے کی ہدایت کی۔ ڈی ایس پی شاہدہ نسرین، ملک تنویر اور ایس ایچ او انعم کو مقدمہ کی 100فیصد درست تفتیش کرکے رپورٹ بھی مانگ لی اور ہدایت کی کہ اگر ملزمان کی ضمانتیں ہوئیں تو یہ اچھی بات نہ ہوگی۔ جبکہ معلوم ہوا ہے کہ دوران پوچھ گچھ آر پی او ملتان محمد ادریس احمد کو مرجان نے بتایا کہ وہ پولیس کی جانب سے کی گئی تفتیش پر مطمئن نہ ہے کیونکہ وومن کرائس سنٹر میں تعینات قرة العین لیڈی سب انسپکٹر نے میرے والد امین جوئیہ کو میرے سامنے ملزم علی رضا قریشی کے موبائل سے برآمد ہونے والی ویڈیوز کے بارے میں بتایا اور میرے والد امین جوئیہ کو ویڈیوز دکھانے کو کہا لیکن میرے والد نے انکار کیا۔ بعدازاں مقدمہ کی تفتیشی ٹیم میں شامل انسپکٹر انعم نے قرة العین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تو وہ اس بات سے منحرف ہوگئیں اور کہا کہ میں نے تو امین جوئیہ سے ایسی کوئی ویڈیوز جوکہ مرجان سے متعلق ہوں دکھانے کی بات ہی نہیں کی۔ تحقیقاتی اور تفتیشی ٹیم آر پی او ملتان محمد ادریس احمد کے سامنے مزید ویڈیوز کی برآمدگی سے انکاری ہوگئی جس پر آر پی او ملتان نے اس ٹیم سے موبائل ڈیٹا ریکور کرنے کے حوالہ سے بھجوائے جانے والے موبائلز کی رپورٹ اور ڈی این اے ٹیسٹ کے حوالہ سے رپورٹ آنے پر پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔ وومن کرائس سنٹر کی انچارج ڈی ایس پی شاہدہ نسرین نے آر پی او کو مزید بتایا کہ 25جنوری کو علی رضا قریشی نے مرجان کو زیادتی کا نشانہ نہیں بنایا جبکہ مرجان ان کے سامنے زیادتی کی تصدیق کرتی رہی۔ آر پی او ملتان محمد ادریس احمد نے مرجان کو یقین دلایا کہ تفتیش میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں چھوڑوں گا۔ آپ کو ہر صورت انصاف ملے گا۔ دوسری جانب مرجان کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم ہمیں آر پی او آفس سے نکلنے کے بعد پریشرائز کرتی رہی کہ اگر مقدمہ کی دوبارہ تفتیش کرواﺅ گے تو تم لوگ بری طرح پھنس جاﺅ گے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کرکے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔
مرجان