پنجاب اسمبلی ۔۔ گو نواز گو ،رو عمران رو کے نعرے، نون اور جنون آمنے سامنے

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں اس وقت گرما گرمی پیدا ہو گئی جب مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے ممبران نے اپنے اپنے قائدین کے حق میں نعرے بازی شروع کی ۔ لیگیوں نے رو عمران رو جبکہ پی ٹی آئی والوں نے گو نواز گو کے نعرے لگائے تحریک انصاف کو ممبران نے عمران خان کے حق میں جبکہ صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے لیگی ارکان اسمبلی نے بھی نواز شریف کے حق میں نعرے لگانا شروع کر دیئے اس دوران دونوں جانب سے کشیدہ صورتحال کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔

کمرہ عدالت میں چیف جسٹس نے ”پاور فُل شخصیت “کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کھڑے ہو جاﺅ،کیا نام ہے تمہارا،اس پرپرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ میرانام فواد حسن فواد ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ کیاتمہیں خلاف ضابطہ اگلے گریڈمیں ترقی دی گئی تھی۔ ایم ڈی پی ٹی وی کا تقرر نامہ دکھائیں ،اس پر فواد حسن فواد نے کہا کہ عطاالحق قاسمی کی تقرری کا زبانی حکم دیا گیا تھا،چیف جسٹس پاکستان نے پرنسپل سیکرٹری کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایسا کوئی قانون دکھا دیں ورنہ نوازشریف کو نوٹس جاری کر دیتے ہیں،کیا ملک میں بادشاہت قائم ہے،کیا سب کام زبانی ہوتے ہیں؟۔فواد حسن فواد نے اعتراف کیا کہ قانون میں زبانی حکم کی گنجائش نہیں ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ آپ کیخلاف فوجداری کارروائی کریں یا کیس نیب کو بھجوائیں ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ امریکی صدر کو کھوکھا الاٹ کرنے کا بھی اختیار نہیں ہے ،وزیراعظم کس قانون کے تحت 5 ہزار تنخواہ 15 لاکھ کر سکتے ہیں،سپریم کورٹ کا کہناتھا کہ کہ وزیراعظم کوایسے اختیارات کیسے دے دیں ؟،نوازشریف کو نوٹس کرکے پوچھ لیتے ہیں کہ کیسے تعین کیا تھا۔

یادرہے کہ فواد حسین فواد کا نام آشیانہ اقبال سکینڈل میں بھی آیا تھا جنہیں نیب نے بھی طلب کیا تھا جبکہ اطلاعات ہیں کہ  سابق وزیراعظم نوازشریف نے فواد حسن فواد کو مختلف محکموں میں افسروں کی ٹرانسفرز اور پوسٹنگز کا فری ہینڈ دے رکھا تھا۔

مٹن،بکرا مسلم ،تیتر بٹیر ۔۔ آپ حیران ہونگے مگر یہ سچ ہے کہ کپتان نے شادی کے بعد ولیمہ بارے بھی ناقابل یقین کام کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے شادی کی طرح ولیمہ بھی خاموشی سے کردیا، مختصر دعوت ولیمہ کی تقریب گزشتہ شام بنی گالہ میں ان کی رہائشگاہ میں کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی مختصر دعوت ولیمہ کی تقریب گزشتہ روز بنی گالہ میں ان کی رہائشگاہ میں خاموشی سے کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق دعوت ولیمہ میں اسد عمر، جہانگیر ترین، فواد چودھری، عاطف خان، پرویز خٹک،علی زیدی، عمران اسماعیل، عامر کیانی، فیصل جاوید، عون چودھری شریک ہوئے۔ جبکہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی دعوت ولیمہ میں شریک تھیں۔ تقریب کے دوران عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کا تعارف پارٹی رہنماؤں سے کرایا۔ ذرائع کے مطابق دعوت ولیمہ میں شرکا کی مٹن، بکر امسلم، تیتر اوربٹیر سے تواضع کی گئی۔

17 ارب روپے کی کرپشن ، 23 ماہ بعد فرد جرم عائد ، ڈاکٹر عاصم کیخلاف چونکا دینے والا اقدام

کراچی (ویب ڈیسک)احتساب عدالت نے 17 ارب روپے سے زائد کے کرپشن ے ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم پر فرد جرم عائد کردی۔قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کیا گیا جس میں ان پر قومی خزانے کو 17 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر ملزمان کےخلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی جس دوران پی پی رہنما سمیت شعیب وارثی، ذوہیر صدیقی اور خالد رحمان و دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے 23 مہینے بعد ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی، عدالت نے ایک ایک ملزم کو فرد جرم پڑھ کے سنائی۔

بانی متحدہ کی گرفتاری کے لیے چونکا دینے والا اقدام

اسلام آباد( صباح نیوز ) عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت ہو ئی ہے ، ایف آئی ا ے نے عمران قتل کیس میں مطلوب ملزم بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری کعالمی اخباروں میں اشتہار شائع کر وا دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی نے عمران قتل کیس میں مطلوب ملزم بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی گرفتاری کے لیے چار عالمی اخباروں میں اشتہار شائع کرویا ہے ، نیو یارک ٹائمز اور دی گارڈین بھی اشتہار شائع ہوا ہے ، اشتہار کے متن میں ہے کہ بانی متحدہ کی ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان کی انسداددہشتگردی عدالت کومطلوب ہے، 30 کے اندر عدالت میں پیش ہوں ، اگر 30 دن کے اندر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تو ان کی گرفتاری کے لیے دائمی ورانٹ جاری کیے جائیں گے ۔ایف آئی کے اشتہارمیں بانی متحدہ کاکراچی اور لندن کاپتہ درج ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے یہ اشتہار مشہور بین الاقوامی اخبارات نیویارک ٹائمز اور دی گارڈین میں شائع کرائے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان اشتہاروں میں میں بانی متحدہ کا کراچی اور لندن کا پتہ درج کیا گیا ہے۔ ان اشتہارات میں کہا گیا کہ بانی متحدہ پاکستان کی انسداد دہشتگردی عدالت کو مطلوب ہیں۔اشتہار کے ذریعے بانی متحدہ 30 دن کے اندر عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے بصورت دیگر عدم حاضری پر دائمی وارنٹس گرفتاری جاری کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

 

ن لیگ کا نیا شیر کون ؟ الارم بج گیا ، ملکی سیاست میں بھونچال

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی صدارت کا فیصلہ کل پارٹی اجلاس میں ہوگا اور اس سے پہلے اس بارے میں بات کرنا مناسب نہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر نہ ہو اور دہرا معیار پاکستان کے لیے نقصان دہ ہو گا، بہت سارے سوالات اٹھ رہے ہیں، عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت سے مفرور رہے، انہوں نے پہلی مرتبہ درخواست دی اورانہیں استثنیٰ دے دیا گیا، ایک شخص جو عدالت نہیں آتا، پارلیمنٹ پر حملہ کرتا ہے اور اسے استثنیٰ دیا جا رہا ہے لیکن ایک شخص نے پنجاب میں پراجیکٹ لگائے اور اسے گرفتار کر لیا جاتا ہے، جن الزامات پر وزیراعظم کو فارغ کیا جاتا ہے انہیں بھی دیکھا جانا چاہیے۔ وہ جو عدالت میں پیش ہوتے ہیں انہیں بیمار ماں اور بیوی سے ملنے نہیں دیا جاتا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) پہلے سے زیادہ مضبوط ہو چکی ہے، ہر بچہ جان چکا ہے کہ (ن) لیگ کو توڑنے کی سازش ہو رہی ہے، مریم نواز عوام کے ووٹ کے تقدس کا مقدمہ لڑ رہی ہیں، مسلم لیگ (ن) کی صدارت کا فیصلہ کل پارٹی اجلاس میں ہوگا اور اس سے پہلے اس بارے میں بات کرنا مناسب نہیں، ویسے موزوں ترین پارٹی صدارتی امیدوار شہباز شریف ہیں لیکن اس حوالے سے پارٹی قیادت بیٹھ کر فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے تمام امیدواروں کو آزاد کر دیا جائے تو اکثریت مسلم لیگ (ن) کی ہو گی ۔

 

ایگزیکٹ اور بول کے سربراہ کو گرفتار کرنیکی کوشش کی گئی تو انہوں نے ایسا کام کر ڈالا کہ سب ششدر رہ گئے

کراچی (ویب ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے ایگزیکٹ سکینڈل،منی لانڈرنگ کیس میں شعیب شیخ کی بریت کیخلاف ایف آئی اے کی اپیل منظور کر لی اور مقدمہ دوبارہ ٹرائل کیلئے سیشن کورٹ بھیج دیا۔ایف آئی اے اہلکاروں نے کمرہ عدالت کے باہر شعیب شیخ کو گرفتار کرنے کی کوشش کی توایگزیکٹ اور بول کے سربراہشعیب شیخ بھاگ کر دوبارہ ہائیکورٹ کی عمارت میں چلے گئےتفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ایگزیکٹ سکینڈل،منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، ایف آئی اے نے شعیب شیخ کی بریت کیخلاف اپیل دائر کی جو عدالت نے منظور کر لی اور مقدمہ دوبارہ ٹرائل کیلئے سیشن کورٹ بھیج دیا،عدالت نے حکم دیا ہے کہ مقدمے کافیصلہ 3ماہ میں سنایاجائے۔

 

بالآخر عدلیہ کیخلاف سعد رفیق کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ، بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پیارے منصفو اور محتسبو! اب بس بھی کر دو اور پاکستان کو چلنے دو۔70 برس جمہوریت پسندوں کو غدار اور چور کہہ کر ملکی سالمیت کے لیے خطرہ قرار دیا گیا تاہم ہر مرتبہ موقع ملنے پر عوام نے ان ہی کو ووٹ دیا، الیکشن ہوا تو اس مرتبہ بھی عوام جمہوریت پسندوں کو ہی ووٹ دیں گے۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی حکومتوں کی کردارکشی کی مہم جاری ہے، سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں میں موجود منفی عناصر جمہوری نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، انصاف اور احتساب کے اداروں کے غیر قانونی استعمال سے انتشار پھیل رہا ہے۔

احد چیمہ سے اہلیہ کی ایک گھنٹہ سے زائد ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

لاہور(ویب ڈیسک)آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سے ان کی اہلیہ کی ملاقات کرا دی جوایک گھنٹے5 منٹ تک ملاقات جاری رہی۔تفصیلات کے مطابق احد چیمہ کی اہلیہ کی جانب سے الزامات عائد کئے گئے تھے کہ درخواست کے باوجود ان کی احد چیمہ سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی جو باعث تشویش ہے۔نیب نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار احد چیمہ سے ان کی اہلیہ کی ملاقات انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کرا ئی۔صائمہ احد نے نیب کی حراست میں موجود اپنے شوہر کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری اور بیورو کریسی آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کی رہائی کیلئے قانونی چارہ جوئی بھی کی جا رہی ہے۔ احد چیمہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صائمہ احد نے کہا کہ احد چیمہ کی صحت تسلی بخش ہے اورجس جگہ احد چیمہ کو بھی رکھا گیا ہے وہ بھی بہتر جگہ ہے۔

ہڑتال جاری رہے گی یا نہیں ؟ سول سیکرٹریٹ سے بڑی خبر آ گئی ، چیف سیکرٹری بھی میدان میں اِن

لاہور(ویب ڈیسک)سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف بیوروکریسی کی ہڑتال ختم کیے جانے کے بعد لاہور سول سیکرٹریٹ میں تمام دفاتر کو کھول دیا گیا ہے۔احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد پنجاب بیوروکریسی کی جانب سے شروع کی گئی ہڑتال چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) زاہد سعید کی ہدایات کے بعد ختم کردی گئی ہے، چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام افسران کو احد چیمہ کی گرفتاری پر ہڑتال کرنے سے روکتے ہوئے قانون کے مطابق کام کرنے کی ہدایت کی ہے، ہڑتال ختم ہونے کے بعد لاہور سول سیکرٹریٹ میں تمام دفاتر معمول کے مطابق کھل گئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کی گرفتاری کے معاملے کوقانون کے مطابق حل کروایا جائے گا جب کہ دوسری جانب سول سیکرٹریٹ، ایل ڈی اے اور پی آر اے میں افسران ہڑتال کے معاملے میں اب بھی دو دھڑوں میں تقسیم ہیں۔