عابد باکسر کی جان کون لینا چاہتا ہے ؟اہم انکشافا ت

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک کنسٹرکشن کمپنی کے سربراہ یصل سبحان کی گمشدگی پر عدالتی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے شفافیت کے تمام تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے اربوں روپے مالیت کے ان منصوبوں کو خفیہ تجوریوں میں چھپائے رکھنا ناقابل قبول ہے ¾سپریم کورٹ سے استدعا ہے میٹر و اور اورنج لائین منصوبوں کے معاہدے بھی قوم کے سامنے لائے جائیں۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ حکومت کی جانب سے شفافیت کے تمام تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے اربوں روپے مالیت کے ان منصوبوں کو خفیہ تجوریوں میں چھپائے رکھنا ناقابل قبول ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی پاناما لیکس اب منظر عام پر آئی ہیں۔عمران خان نے کہاکہ کنسٹرکشن نامی کمپنی کے سربراہ فیصل سبحان نے ملتان میٹرو منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والے چینی حکام کے سامنے اعتراف کیا کہ شہباز شریف اور انکے خاندان کے بیرون ملک اکاو¿نٹس میں بھارا کمیشن منتقل گیا ہے۔اس اعتراف کے بعد فیصل سبحان کو غائب کردیا گیا اور میں اس گمشدگی کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں۔ پنجاب کی نوکر شاہی کا کردار بے نقاب ہونے کے بعد میری سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ میٹرو اور اورنج لائین منصوبوں کے معاہدے بھی قوم کے سامنے لائے جائیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں کرپشن کے خلاف مہم تیز کرتے ہوئے سول سیکرٹریٹ کے تالے توڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں تحریک انصاف کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں عبدالعلیم خان ، شعیب صدیقی اور دیگر اہم رہنماو¿ں نے شرکت کی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالا سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی۔رپورٹ کے مطابق لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈی جی احد چیمہ کی گرفتاری پر سول سرونٹس نے لاہور سیکرٹریٹ کو تالے لگائے تھے تاہم پی ٹی آئی نے لاہور سیکرٹریٹ کے تالے توڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان نے پیر کو سرکاری دفاتر کے تالے نہ کھلنے پر دو بجے ممبران صوبائی اسمبلی کو تالے کھلوانے کی ہدایت کر دی۔پی ٹی آئی چیئرمین نے پنجاب میں کرپشن کیخلاف مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے دوپہر دو بجے پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاجی مظاہرے کا حکم بھی دیا ہے جبکہ پارلیمانی کمیٹی کو یابید کمپنی اور فیصل سبحان کا کھوج لگانے کی بھی ہدایت کردی۔پی ٹی آئی کے ایم پی اے شعیب صدیقی نے کہا کہ شریف خاندان کے لاپتہ فرنٹ مین فیصل سبحان کا پتہ لگانے کیلئے “تلاش گمشدہ” مہم شروع کی جائے گی، فیصل سبحان کی بازیابی کے لیے پنجاب اسمبلی میں احتجاج کیا جارہا ہے، پیر تک اگر سول سیکرٹریٹ کے تالے نہ کھلے تو ایم پی ایز تالے توڑیں گے، وزیر اعلی شہباز شریف سے میٹرو منصوبے میں نو سو ارب کی کرپشن کا حساب بھی مانگا جائے گا۔پی ٹی آئی کی جانب سے ملک گیر عوامی رابطہ مہم کے آغاز کا بھی اعلان کردیا گیا جو 4 مارچ کو کراچی سے شروع ہوگی اور لاہور میں اختتام پذیر ہوگی۔ پی ٹی آئی نے ماورائے عدالت ہلاکتوں کے الزام میں گرفتار سابق پولیس افسر عابد باکسر کی حفاظت کےلئے بھی آواز اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔تحریک انصاف نے کہا کہ کہا کہ ماوارئے عدالتی قتلوں کے حوالے سے شہباز شریف بدترین ریکارڈ کے حامل ہیں، خدشہ ہے کہ شہباز شریف خود کو بچانے کیلئے عابد باکسر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرسکتے ہیں، عابد باکسر کی سلامتی اور تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، عابد باکسر کی جان کو شہباز شریف سے خطرہ ہے۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب کی بیورو کریسی رائے ونڈ کی ذاتی ملازم بن چکی، احد چیمہ کی گرفتاری پر ہڑتال کرنے والی بیورو کریسی کے بارے میں الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائےگا، ان آفیسرز کو نگران سیٹ اپ میں تعینات نہ کیا جائے، کیونکہ یہ آفیسرز اپنی غیر جانبداری اور پیشہ وارانہ حلف کی پاسداری میں ناکام ہوگئے ہیں، مسلم لیگ ن کا ڈی ایم جی ونگ الیکشن میں قبول نہیں ہوگا۔

 

شہباز شریف ن لیگ کے صدر فیصلہ ہو گیا

لاہور(آئی اےن پی،مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لےگ (ن) کا فی الحال وزےر اعلی شہبا زشر ےف کو پارٹی کا صدر بنانے کا فےصلہ ‘سنٹر ل اےگزےکٹو کمےٹی کے اجلاس مےں باقاعدہ منظور دی جائےگی جبکہ (ن) لےگ کے قائدمےاںنوازشر ےف نے اس حوالے سے مےاں شہبا زشر ےف سے ہونےوالی ملاقات مےں باقاعدہ منظور ی بھی دےدی ہے ۔ مےڈےا رپورٹس کے مطابق (ن) لےگ کے قائد مےاں نوازشر ےف نے وزےراعلیٰ شہبا زشر یف سے ہونےوالی ملاقات مےں ےہ فےصلہ کر لےا ہے کہ وزےر اعلیٰ پنجاب مےاں شہبا زشر ےف کو فی الحال (ن) لےگ کا مر کزی قائمقام صدر بنا ےاجائےگا جسکی منظور ی 27فروری کو لاہور مےں ہونےوالے (ن) لےگ کی مر کزی سنٹر ل اےگز ےکٹو کمےٹی کے اجلاس مےں دی جائےگی اور بعدازں عام انتخابات سے پہلے (ن) لےگ کے پارٹی انتخابات مےں وزےر اعلیٰ پنجاب مےاں شہبا زشر ےف کو (ن) لےگ کا باقاعدہ صدر بنا دےا جائےگا ۔ پنجاب سے سےنٹ انتخابات مےں بھر پور کامےابی کےلئے تمام معاملات کی نگرانی شہبازشر ےف خود کر ےں گے جبکہ ملاقات مےں سےنٹ انتخابات ‘نےب مقدمات ‘احد چےمہ کی گر فتاری اور پارٹی کے صدارت انتخابات سمےت دےگر امور پر مشاورت کی گئی ۔مےڈےا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز جاتی امراءمےں (ن) لےگ کے قائد مےاں نوازشر ےف سے وزےر اعلی شہبا زشر ےف ملاقات کےلئے پہنچے جسکے بعد دونوں بھائےوں کے در مےان ساڑھے تین گھنٹے سے زائد کی ملاقات ہے جس مےں شہبازشر یف نے احد چےمہ کی گر فتاری سمےت دےگر معاملات سے نوازشریف کو آگاہ کےا اور (ن) لےگ کے صدارتی انتخابات اور سےنٹ انتخابات کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی گئی جبکہ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے مےاں نوازشر یف نے کہا کہ (ن) لےگ کا مشن صرف اور صرف ملک مےں ترقی وخوشحالی اور آئےن وقانون کی حکمرانی ہے جسکے لےے ہم جنگ لڑ رہے ہےں پاکستان کی سب سے بڑی سےاسی جماعت کو سےنٹ انتخابات سے بطور جماعت الگ کر دےنا کہاں کا انصاف ہے ؟ہم نے ہمےشہ اصولی سےاست کی ہے جسکے لےے ہر قر بانی دےنے کو تےار ہےں آمر ےت کے بدترےن دور مےں حالات کا مقابلہ کر چکے ہےں اور اب ملک مےںاحتساب کے نام پر لےے جانےوالے انتقام کو قوم کو دےکھ رہی ہے۔

 

سر کے بال گر رہے ہیں اس لئے لمبے رکھے ہوئے

دبئی(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور نامور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے اپنے لمبے بالوں کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ بال کم ہورہے ہیں اس لئے لمبے رکھ رہا ہوں۔دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ سے جب سوال کیا گیا کہ آپ کی لک میں تبدیلی آئی ہے اور آپ کا وزن بھی کم ہوا ہے جبکہ آپ لمبے بال بھی رکھ لئے ہیں اس کی کیا وجہ ہے کا جواب دیتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ پتہ نہیں دیکھیں یہ کتنی دیر رہتے ہیں ، بال کم ہورہے تھے اس لئے لمبے رکھ رہا ہوں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح اور پی ایس ایل کے بارے بات کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ توقعات بنی ہوئی ہیں اور یہ ایک برانڈ بن چکا ہے،پوری دنیا میں یہ ایونٹ اپنی پہچان بنا چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں ایک اور نئی ٹیم آنے سے ایک اور کلر کا اضافہ ہوا ہے،اب اس لیگ کو پاکستان جانا ہے،ٹکڑوں میں جائے جیسے مرضی جائے،مگر اگلے دو سالوں میں اس کو وہاں پر لانچ ہونا ہے،کیونکہ پاکستانی کرکٹ کیلئے ترسے ہوئے ہیں ۔

راجر فیڈرر کا دبئی ٹورنامنٹ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

جنیوا (بی این پی )مونٹی کارلو جا کر لوریس اسپورٹس ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کریں گے ٹینس کے سب سے معمرعالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار راجر فیڈرر آئندہ ہفتے دبئی چیمپئن شپس میں حصہ لینے سے گریزاں ہیں کیونکہ وہ اسی دوران مونٹی کارلو جا کر لوریس اسپورٹس ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ دبئی چیمپئن شپس کے ڈائریکٹر صالح تہلک نے بھی تصدیق کردی ہے کہ راجر فیڈرر ایونٹ میں شریک نہیں ہوں گے تاہم وہ دو ہزارانیس میں واپس آئے ہیں۔ راجر فیڈررایک مرتبہ پھر موناکو میں نامزدگی کے بعد لوریس ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کیلئے پرجوش ہیں اور انہوں نے دیگر نامزد پلیئرز کو ٹوئٹر پر گڈلک بھی کہا ہے۔

 

اوپنرز کا کام ٹیم کو اچھا اسٹارٹ دینا ہوتا ہے

دبئی (آئی این پی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان یہ ماننے کے لیے تیار نہیں کہ اپنی بیٹنگ سے میچ ختم کرنا ان کی ذمہ داری ہے ۔ مبصرین کا یہ خیال ہے کہ فخر زمان باصلاحیت بیٹسمین ضرور ہیں لیکن وہ ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرنے سے قبل ہی اپنی وکٹ گنوا دیتے ہیں۔فخرزمان پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔انھوں نے پی ایس ایل کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 49 رنز بنائے تھے جس میں ایک چوکا اور چار چھکے شامل تھے لیکن ان کے آٹ ہوتے ہی لاہور قلندر کی ٹیم صرف چار رنز پر سات وکٹیں گنوا کر میچ ہار گئی تھی۔فخرزمان یہ ضرور مانتے ہیں کہ جتنے بھی بڑے کھلاڑی بنتے ہیں وہ میچ کو ختم کرتے ہیں اور وہ بھی یہی کوشش کر رہے ہیں کہ اپنی اننگز کو طول دیں لیکن ساتھ ہی وہ یہ بات بھی واضح کر دیتے ہیں کہ اوپنرز کا کام اچھا اسٹارٹ دینا ہوتا ہے میچ فنش کرنا مڈل آرڈر بیٹسمینوں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

 

محمد نواز کی اہلیہ کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

دبئی(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنےوالے قومی کرکٹر محمد نواز کی اہلیہ کی سوشل میڈیا پر ایسی تصویر شیئر کردی جسے دیکھ کر مداح آنکھیں جھپکنا ہی بھول گئے ہیں اور دونوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے میں مصروف ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کرکٹر محمد نواز کی اہلیہ نے لکھا کہ کچھ راتوں پہلے دونوں ایک ڈنر کے موقع پر،تاہم دونوں کی تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی نا صرف وائرل ہوگئی بلکہ لوگوں نے دونوں کو نیک خواہشات کا ظہار کیا۔ محمد نواز کی کارکردگی کے چرچے تو پہلے ہی سوشل میڈیا پر ہو رہے تھے لیکن جیسے ہی یہ تصویر سامنے آنے کی دیر تھی کہ خوبصورت پیغامات اور دعاو ں کے ڈھیر لگ گئے۔

 

کوئٹہ فائنل میں پہنچاتو غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئینگے

دبئی(آن لائن) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اگر ہماری ٹیم پی ایس ایل تھری کے فائنل میں پہنچی تو ہماری ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کے لیے تیار ہوجائیں گے۔ اپنے دیے گئے انٹرویو میں سرفراز احمد نے کہا کہ امید ہے ٹیم ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرے گی اور اس بار فائنل میں پہنچے تو ہارنے کی روایت کو توڑیں گے اور فتح سے ہم کنار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل میں جگہ بناتی ہے تو غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کے لیے رضامند ہوجائیں گے اس سلسلے میں کھلاڑیوں سے بات چیت جاری ہے۔پی ایس ایل تھری کے افتتاحی میچ میں شکست پر کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایونٹ کا آغاز اچھا نہیں رہا، بولنگ اچھی رہی لیکن بیٹنگ میں بہت غلطیاں کیں اور اہم مواقع پر وکٹیں گنوائیں جس کی وجہ ڈاٹ بالز تھیں جس سے بلے بازوں پر دباو¿ بڑھا تاہم اگلے میچز میں غلطیوں پر قابو پائیں گے۔

والدین نے پڑھنے کیلئے بھیجا ،میں کرکٹ کھیلنے لگا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پشاور زلمی کے فاسٹ بولر عمید آصف کو پاکستان س±پر لیگ کی ڈرافٹنگ میں شامل نہ ہونے کا بہت دکھ تھا۔ستم ظریفی یہ کہ جب پشاور زلمی نے اپنا 21واں کھلاڑی منتخب کیا تو اس وقت بھی عمید آصف پر نظر نہ پڑی جس پر دلبرداشتہ ہو کر انہوں نے ٹویٹ بھی کیا لیکن حسن علی کے ان فٹ ہونے پر وہ پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن ہی گئے۔’وہ ٹوئنٹ دراصل میری فرسٹریشن تھی لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور محنت جاری رکھی جس کا صلہ مجھے مل گیا۔‘عمید آصف کا پاکستان سپر لیگ میں آغاز بہت ہی متاثر کن رہا ہے۔ اپنے پہلے میچ میں انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف چار وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے۔عمید آصف نے گذشتہ سال قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 14 وکٹیں حاصل کی تھیں جو اس ٹورنامنٹ میں کسی بھی بولر کی سب سے زیادہ وکٹیں تھیں۔عمید آصف کی عمر 33 سال ہے لیکن وہ اس بات سے اتفاق نہیں رکھتے کہ انہیں دیر سے موقع ملا ہے۔’عمر دراصل صرف ہندسے ہوتے ہیں۔ میں سیکھ رہا تھا اور جب کچھ سیکھ چکا تو پھر اللہ نے مجھے موقع دیا۔ کسی بھی کرکٹر کی طرح میری بھی یہی خواہش ہے کہ اپنے ملک کی نمائندگی کروں اور کچھ ایسی پرفارمنس دے دوں جس سے لوگ مجھے یاد رکھیں۔عمید آصف بھی ان کرکٹرز میں شامل ہیں جن کی تعلیم پر کرکٹ کا شوق حاوی ہو گیا۔’والدین نے مجھے سیالکوٹ سے لاہور اس لیے بھیجا کہ یہ کچھ پڑھ لکھ جائے گا لیکن چونکہ کرکٹ کا بہت شوق تھا اس لیے میں نے کلب کرکٹ شروع کر دی جو مجھے ڈومیسٹک کرکٹ میں لے آئی۔ میرے چچا طاہر مغل بھی سیالکوٹ کی طرف سے کھیل چکے ہیں، انہوں نے میری بہت حوصلہ افزائی کی۔‘عمید آصف کے لیے وہ لمحات نہ بھولنے والے تھے جب سال 2014 میں ڈوپنگ کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان پر ایک سالہ پابندی عائد کر دی تھی۔’یقیناً وہ میرے لیے بہت بڑا دھچکہ تھا۔ ایمرجنسی علاج کے طور پر لی گئی ایک دوا کی وجہ سے مجھے اس صورتحال سے گزرنا پڑا تھا لیکن دل نہیں چھوڑا تھا اور پہلے سے زیادہ ہمت کے ساتھ واپس آیا۔‘عمید آصف نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ میں غیرمعمولی کارکردگی ضرور دکھائی ہے لیکن چونکہ وہ حسن علی کی جگہ ٹیم میں شامل ہوئے ہیں لہذٰا حسن علی کے فٹ ہو کر پشاور زلمی کی ٹیم میں واپس آنے کی صورت میں عمید آصف ہی کو جگہ خالی کرنی ہو گی۔

مرد کا ڈراموں میں لڑکی کا رول کرنا مشکل

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈراموں میں لڑکیوںکا رول بہت مشکل ہوتا ہے مگر میں یہ رول کرنے میں سو فیصد کامیاب ہو جاتا ہوں‘ اب تک درجنوں ڈراموں میں کام کیا ہے اور ہر ڈرامہ کامیاب رہا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں فیصل قریشی نے کہا کہ مجھے اکثر ٹی وی ڈراموں میں لڑکی کے رول کیلئے کہا جاتا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک مرد کیلئے لڑکی کا رول کرنا مشکل ہوتا ہے مگر میں یہ رول کرنے میں ہمیشہ کامیاب ہو جاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹی وی ڈراموں کا بھارت پہلے مقابلہ کرسکا ہے اور نہ ہی یہ آئندہ کر سکے گا کیونکہ ٹی وی ڈراموں کے حوالے سے پاکستان جیسا ٹیلنٹ کہیں موجود نہیں ہے۔

 

بھارتی اداکارہ نے مسلمان سے شادی کےلئے اسلام قبول کرلیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)مشہور بھارتی ٹی وی ڈرامے ’سسرال سمر کا‘سے شہرت پانے والی خوبرو اداکارہ دپیکا کاکر نے اپنے ساتھی اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کر لی ہے۔ بجائے اس کے کہ ہر کوئی انہیں مبارکباد دیتا، پورے بھارت میں ایک ہنگامہ برپا ہو چکا ہے کیونکہ دیپکا نے شعیب ابراہیم سے شادی کے لئے اسلام جوقبول کر لیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دیپکا اور شعیب کی شادی 22 فروری کو ہوئی اور کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے اپنا نام بھی تبدیل کرلیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شادی کا ایک دعوت نامہ بھی گردش کر رہا ہے جس پر ان کا نام دیپکا کی بجائے فائزہ لکھا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شادی میں اسلامی طریقے کے مطابق نکاح ہوا اور یہ تقریب اترپردیش کے ایک گاﺅں میں منعقد ہوئی۔