کینڈین وزیراعظم کی اہلیہ کے فوٹو نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

نئی دلی(ویب ڈیسک) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو کی خالصتان تحریک کے سابق رہنما کے ساتھ تصویر سامنے آنے پر بھارتی میڈیا تلملا اٹھا۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو فیملی سمیت ایک ہفتے کے سرکاری دورے پر بھارت میں موجود ہیں جہاں انہوں نے مختلف مقامات کا دورہ اور شخصیات سے ملاقاتیں کیں لیکن 20 فروری کو ممبئی میں خالصتان موومنٹ کے سابق رہنما سے ان کی اہلیہ کی ملاقات کی تصویر پر بھارتی میڈیا نے ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔کینیڈین ہائی کمیشن میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے اعزاز میں 20 فروری کو ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جیسپل اٹوال بھی شریک تھے۔ اس موقع پر جیسپل اور صوفی ٹروڈو کی لی گئی تصویر وائرل ہوگئی جس پر بھارتی سیاستدانوں سمیت میڈیا کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔جیسپل اٹوال انٹرنیشنل سکھ یوتھ فیڈریشن کے سابق ممبر رہ چکے ہیں جسے خالصتان تحریک کا عسکری ونگ قرار دیا جاتا ہے جب کہ ان پر 1986 میں ایک وزیر کے قتل کا بھی الزام ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جیسپل اٹوال کینیڈین وفد کا حصہ ہیں جو وزیراعظم ٹروڈو کے ہمراہ بھارت آئے ہیں جب کہ مقامی میڈیا انہیں دہشت گرد قرار دے رہا ہے۔

ٹائیگر شروف کی ایکشن سے بھرپور فلم ’باغی ٹو‘ کا ٹریلر جاری

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی اداکار ٹائیگر شروف کی ایکشن سے بھرپور فلم ’باغی ٹو‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔احمد خان کی ہدایت کاری میں بننے والی ’باغی ٹو‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، فلم ساز ادارے نڈیاڈ والا پروڈکشن کمپنی کی جانب سے ٹوئٹر پر فلم کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’اس بار ڈبل ایکشن کے ساتھ رونی واپس ا?گیا ہے۔فلم ’باغی ٹو ‘میں ٹائیگر شروف کے ہمراہ دیشا پٹانی مرکزی کردار اداکر رہی ہیں جبکہ فلم 30 مارچ 2018 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

سونم کپورنے منگنی کی افواہوں پرخاموشی توڑدی

ممبئی (ویب ڈیسک)سونم کپورنے اپنی منگنی کی افواہوں پرخاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی نجی زندگی کے بارے میں میڈیا کے سامنے بات کرنا پسند نہیں کرتیں۔ناموربالی ووڈ اداکارہ سونم کپورحال ہی میں ایک تقریب کے دوران انگلی میں منگنی کی انگوٹھی پہنی ہوئی نظرا?ئیں۔ تقریب کے دوران جب سونم سے انگوٹھی کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نےاپنے پچھلے بیانات کی طرح اس بار بھی منگنی، شادی اور نجی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا میں میڈیا کے سامنے کبھی اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات کرناپسند نہیں کرتی، پھر بھی ا?پ لوگوں کا بہت شکریہ کہ ا?پ نے میری نجی زندگی میں دلچسپی لی۔

آنکھ مار کر لڑکوں کو دیوانہ بنانیوالی پریا پرکاش نے ایسا کام کر دیا، فیس بک کے بانی بھی پانی پانی ہو گئے

ممبئی(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑتے ہوئے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو بھی پیچھے چھوڑدیا۔محض چند سیکنڈ کی ویڈیو سے ایک عام اداکارہ سے راتوں رات سوشل میڈیا اسٹار بننے والی بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ پریاپرکاش نے پہلے سنی لیون، دپیکا پڈوکون سمیت متعدد بالی ووڈ اداکاراو¿ں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجائی اور اب انہوں نے مقبولیت میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔

نواز شریف کو تمام ادوار کا حساب دینا پڑیگا

لاہور(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو صرف پاناما کا نہیں بلکہ اپنے تمام ادوار کا حساب دینا پڑے گا۔لاہورمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ کا نااہلی کا فیصلہ ماننا پڑے گا، کسی ایک آدمی کے لئے قانون تبدیل نہیں کیا جاسکتا، نوازشریف نے یوسف رضا گیلانی کومشورہ دیا تھا کہ عدالت کا فیصلہ مانیں اوراستعفیٰ دے کر گھر جائیں اب نوازشریف کو اپنے مشورے کا پاس رکھنا چاہیے، (ن) لیگ نے جان بوجھ کر خود کومشکل صورتحال میں ڈالا، جعلی تبدیلی کی سیاست نہیں بلکہ ملک میں صرف جمہوریت چاہتے ہیں، انصاف اور مساوات پرمبنی معاشرہ چاہتے ہیں جب کہ اقتدارمیں آئے تو کسانوں کو طاقت ور بنائیں گے۔

نا اہلی فیصلہ ۔۔۔نواز شریف نے دل کی بھڑاس نکال لی ، چونکا دینے والی باتیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے گذشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے نااہل قرار دیئے جانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلے غصے اور بغض میں دیئے جارہے ہیں۔احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ یہ کوئی غیر متوقع فیصلہ نہیں ہے، پہلے انھوں نے ایگزیکیٹو حکومت کو مفلوج کردیا اور اب اس فیصلے نے مقننہ (پارلیمنٹ) کا اختیار بھی چھین لیا ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا، 28 جولائی کو میری وزارت چھین لی گئی اور کل کے فیصلے سے مجھ سے مسلم لیگ (ن) کی وزارت چھین لی گئی، میرا نام محمد نواز شریف ہے، آئین میں کوئی شق ڈھونڈیں، جس کی مدد سے مجھ سے میرا نام محمد نواز شریف بھی چھین لیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں کوئی قانون نہیں کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزیراعظم کو نکال دو، 28 جولائی کے فیصلے میں بلیک لاءڈکشنری استعمال کی گئی تھی، کل جو فیصلہ ہوا ہے، اس کی بنیاد بھی وہی فیصلہ ہے کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے اور اقامہ کی بنیاد پر نااہل کردیا گیا۔

مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کو نئے پارٹی ٹکٹس جاری کردیے

لاہور (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کو نئے پارٹی ٹکٹس جاری کردیے ہیں ، نئے ٹکٹس چیئرمین مسلم لیگ ن راجہ ظفرالحق کے دستخطوں سے جاری ہوئے ہیں۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سابق صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی جانب سے بطور پارٹی صدر کیے جانے والے تمام فیصلے کالعدم قرار پائے جس کے باعث سینیٹ امیدواروں کے ٹکٹس بھی بے وقعت ہوگئے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن نے سینیٹ کیلئے امیدواروں کو نئے پارٹی ٹکٹس جاری کردیے ہیں ، یہ ٹکٹس پارٹی چیئرمین راجہ ظفرالحق نے جاری کیے۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ظفرالحق نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کو ٹکٹس جاری کرنے کا اختیار ہے اس کے علاوہ صدر یا سنٹرل ورکنگ کمیٹی کسی کو اختیار دے تو وہ شخص ٹکٹ جاری کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے عارضی صدر کیلئے مشاورت جاری ہے۔ قبل ازیں مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفرالحق ، انوشہ رحمان اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور امیدواروں کو جاری کیے گئے نئے ٹکٹس جمع کرائے۔

 

فوج سے بچنے کیلئے نواز مودی ”خفیہ ملاقات“ کا انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے فوج سے بچنے کے لئے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سے خفیہ ملاقات کی۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنی کرپشن کو بچانے کے لئے بیرونی عناصر کی مدد لے رہے ہیں اور باہر بیٹھی لابی کو خوش کرنے کے لئے ختم نبوت کے قانون کو تبدیل کیا گیا، وفاقی وزیرِ قانون نے 2 مرتبہ اسمبلی میں کہا کہ ہم نے کوئی تبدیلی نہیں کی، اس حوالے سے راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی اور جو غلطی 48 گھنٹے میں عوام کے سامنے آنی چاہئے تھی وہ اب تک سامنے نہیں آئی، ختم نبوت سے متعلق حلف میں تبدیلی اس لیے منظر عام پر نہیں آسکی کیونکہ اس کی منصوبہ بندی انتہائی منظم انداز میں کی گئی۔ قوم حلف تبدیلی کی رپورٹ کے انتظار میں ہے اور اس غلطی کو کبھی نہیں بھولے گی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نیوز لیکس کے حوالے سے بھی رپورٹ منظرِ عام پر نہیں لائی جارہی کیوں کہ اس میں بھی انکشاف ہوا تھا کہ نوازشریف فوج سے بچنے کے لئے نریندرا مودی سے خفیہ ملاقات کرتے رہے ہیں اور بھارت پاک فوج کے حوالے سے کیا کہتا ہے۔

کب ،کہاں اور کتنی کرپشن کی؟ ”ابھی تو بہت کچھ اگلوانا ہے “ سابق ڈی جی ایل ڈی اے کیخلاف نیب کا جسمانی ریمانڈ

لاہور(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے آشیانہ ہاﺅسنگ اسکینڈل میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا۔ نیب نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو سخت سیکیورٹی میں لاہور کی احتساب عدالت کے جج محمد اعظم کے روبرو پیش کیا۔ عدالت کے روبرو نیب نے موقف اختیار کیا کہ ایل ڈی اے کے سابق سربراہ پر 32 کنال اراضی رشوت میں لینے کا الزام ہے، معاملے کی تفتیش ابھی جاری ہے اور ملزم سے کئی معلومات درکار ہیں، اس لئے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا جائے۔دوران سماعت احد چیمہ نے اپنے اوپر عائد الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری طرف کسی نے انگلی ہیں اٹھائی لیکن اس کے باوجود گرفتارکیا گیا اور کوئی میرا مو¿قف سننے کو تیار نہیں ہے۔عدالت نے احد چیمہ کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا، فاضل جج نے حکم دیا کہ ملزم کو 3 مارچ کو دوبارہ پیش کیا جائے اور تفتیش سے آگاہ کیا جائے۔

ہمیں کسی سے محاذآرائی نہیں کرنی ۔۔۔چیف جسٹس ثاقب نثار

لاہور (ویب ڈیسک)چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ایک جج کی مجبوری یہ ہے کہ اسے یہ سوچنا نہیں ہوتا کہ کیا بولنا ہے بلکہ اس کی مجبوری یہ ہے کہ اسے سوچنا ہوتاہے کہ کیا نہیں کہنااورجب ا?پ اس پوزیشن میں ہوں تو بہت سے باتیں نہیں کہہ سکتے۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ جج کا کام انصاف کی فراہمی ہے، اس ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے کیونکہ اس ملک کی بقا قانون کی حکمرانی سے منسلک ہے اور اس کا مطلب ہے کہ قانون سب کےلئے برابر ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ نا انصافی کے دور کے خاتمے کی ابتدائ شروع کردی ہے، ہم کوشش کررہے ہیں کہ لوگوں کو سستا اور جلد انصاف فراہم کریں تاہم ہم نے کسی کے خلاف محاذ ا?رائی نہیں کرنی۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ لوگوں کی خدمت کےلیے وکلاءکو سخت محنت کرنی ہوگی، شفاف اشیائ کی فراہمی کےلیے کوشاں ہوں تاہم ہم اصل سمت سے ہٹ گئے ہیں، ہم نے کسی ادارے سے محاذا?رائی نہیں کرنی، ہمیں جنگ اپنے ساتھ لڑنی ہے اور ان لوگوں جنگ لڑنی ہے جن کے پاس استطاعت نہیں اپنے حقوق حاصل کرنے کی۔