Tag Archives: bilawal

اصل ملک دشمن وہ ہیں جو کالعدم تنظیموں کو پالتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

کوئٹہ(ویب ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اصل ملک دشمن وہ ہیں جو سیاسی مفادات کیلئے کالعدم تنظیموں کو پالتے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں بم دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات کی اور تعزیت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرے خاندان نے بھی ہزارہ برادری کی طرح دکھ اور مشکلات دیکھی ہیں، اتنی لاشیں گرنےکےباوجودبھی حکومت کوئی فیصلہ نہیں کرسکی، حکومت کوفیصلہ کرناہوگاقاتلوں کےساتھ ہےیا مظلوم کے ساتھ، ملک میں کب تک یہ دوغلی پالیسی چلتی رہےگی؟۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب تک دوغلی پالیسی چلتی رہے گی انصاف نہیں ملے گا، ایک وزیرکہتاہےقاتلوں کےخلاف کارروائی نہیں کرسکتے، دہشت گردوں کےخلاف کارروائی کی بات کریں توغدارقراردیتےہیں، میں چین سے نہیں بیٹھوں گا، میری جدوجہد کا محور ملک سے انتہا پسندی کا خاتمہ ہے، نفرت اور انتہا پسندی نے ہمیں بہت سے دکھ دیئے ہیں، ہم سب نے ملکر ملک کو انتہا پسندی سے پاک کرنا ہے، نیشنل ایکشن پلان پر آج تک عملدرآمد نہیں ہوا۔
چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ حکومت یہ فیصلہ نہیں کرپارہی کہ وہ قاتل کے ساتھ ہے یا مظلوم کے، ایک جانب وزیر داخلہ کہتے ہیں وہ مظلوموں کے ساتھ ہیں اور دوسری جانب قاتلوں کو تحفظ دینے کی کوشش کرتے ہیں، جب کالعدم تنظیموں کے خلاف قومی اسمبلی میں بات کرتا ہوں تو ملک دشمن قرار دے دیا جاتا ہے، لیکن اصل ملک دشمن وہ ہیں جو سیاسی مفادات کیلئے کالعدم تنظیموں کو پالتے ہیں، متاثرین کوقومی دھارےمیں لائیں دہشت گردوں کونہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی حکومت پر قتل کی دھمکیوں کا الزام

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر قتل کی دھمکیوں کا الزام عائد کیا ہے۔ٹوئٹر پر بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں نے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے وزرا کی برطرفی کا مطالبہ کیا لیکن حکومت نے مجھے قتل کی دھمکیوں، نیب نوٹسز اور ملک دشمن قرار دیکر اس کا جواب دیا، تاہم ان میں سے کوئی بھی ہتھکنڈا مجھے اپنے اصولی موقف سے نہیں ہٹاسکتا۔بلاول نے ایک بار پھر مشترکہ قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے اور کالعدم جماعتوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت چاہتی ہے کہ اپوزیشن انتہا پسندی اور کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کو سنجیدہ کوشش سمجھے تو پھر ان کالعدم تنظیموں کو استثنی دینے کا وعدہ کرنے والے وزرا کو برطرف کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول کو 2 مرتبہ معاف کیا لیکن تیسری دفعہ کے بعد گنجائش نہیں، شیخ رشید
رہنما پی پی پی نے کہا کہ انتخابی مہم میں کالعدم تنظیموں کی حمایت حاصل کرنیوالوں کو برطرف کیا جائے، کابینہ میں ان وزرا کی موجودگی تک حکومتی دعوؤں کو کوئی بھی سنجیدہ نہیں لے گا، ان تنظیموں کو مرکزی دھارے میں لانے کی کوشش کرنے والے اور ان کے تربیتی کیمپوں کی حمایت کرنے والوں کو وفاقی کابینہ سے نکالنا ہوگا۔

نواز شریف کو تمام ادوار کا حساب دینا پڑیگا

لاہور(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو صرف پاناما کا نہیں بلکہ اپنے تمام ادوار کا حساب دینا پڑے گا۔لاہورمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ کا نااہلی کا فیصلہ ماننا پڑے گا، کسی ایک آدمی کے لئے قانون تبدیل نہیں کیا جاسکتا، نوازشریف نے یوسف رضا گیلانی کومشورہ دیا تھا کہ عدالت کا فیصلہ مانیں اوراستعفیٰ دے کر گھر جائیں اب نوازشریف کو اپنے مشورے کا پاس رکھنا چاہیے، (ن) لیگ نے جان بوجھ کر خود کومشکل صورتحال میں ڈالا، جعلی تبدیلی کی سیاست نہیں بلکہ ملک میں صرف جمہوریت چاہتے ہیں، انصاف اور مساوات پرمبنی معاشرہ چاہتے ہیں جب کہ اقتدارمیں آئے تو کسانوں کو طاقت ور بنائیں گے۔

عام انتخابات سے قبل بلاول بھٹو نے علیحدگی کا اعلان کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) چئیرمین پیپلرپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں کسی کے ساتھ اتحاد ممکن نہیں اور انتخابی میدان میں اپنے نشان کے ساتھ اتریں گے۔چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرِصدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں جماعت کی سیاسی حکمت عملی کی تشکیل کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد انتخابی حکمت عملی کا فیصلہ کیا اور سینئر قیادت کی مشاورت سے ہی فیصلے کی منظوری بھی دی۔بلاول زرداری نے آئندہ عام انتخابات میں کسی بھی جماعت کے ساتھ اتحاد کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جماعت کے ساتھ اتحاد کے بجائے آئندہ انتخابات میں اپنے نشان پر الیکشن لڑا جائے گا اور ہر حلقے میں اپنا امیدوار کھڑا کیا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابات کی تیاریاں شروع کردی جائیں گی اور اس حوالے سے اپنے سیاسی حریف عمران خان اور نوازشریف کوسخت جواب دیا جائے گا، عمران خان کی الزام تراشی اورجھو ٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا جب کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے خلاف محاذ کو مزید گرم کرنے اور حکمران جماعت کے طرز سیاست کا جم کر مقابلہ کیا جائے گا۔

مشرف نے بینظیر کو قتل کروایا ،بلاول بھٹو زرداری

گڑھی خدا بخش(ویب ڈیسک) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے جمہوریت اور پارلیمان کو کمزور کیا جب کہ آج ہر ادارے کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔بے نظیر بھٹو شہید کی 10ویں برسی پر گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ بی بی کا پاکستان دنیا میں اکیلا ہورہا ہے، انہوں نے 30 سال جمہوریت کے لیے جدوجہد کی اور آمروں کے خلاف تحریکیں چلائیں، بی بی نے ہمیشہ صوبوں کے حقوق کی بات کی اور خواتین کو بااختیار کرنے کی جدو جہد کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے جمہوریت اور پارلیمان کو کمزور کیا، آج ہر ادارے کی آزادی کو ختم کرکے انہیں کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے، ملک قرضوں میں جکڑا ہوا ہے اور معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے۔چیرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ دہشت گرد جب چاہتے ہیں حملہ کرتے ہیں، آج بھی ہمارے اسکول کالجز اور عبادت گاہیں محفوظ نہیں جب کہ کل بی بی شہید کو عدالت کے چکر لگوانے والے حکمران آج عدالت کے باہر چیخ رہے ہیں اور خود کو مظلوم ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے بھٹو شہید کے قاتلوں کا ساتھ دیا جب کہ جو دوسروں کو چور چور کہ رہے تھے آج سب سے بڑی چوری میں پکڑے گئے ہیں، انصاف کے سوداگر آج انصاف کی دہائی کررہے ہیں۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ جس نے بی بی کی شہادت کی تعزیت نہیں کی وہ آج سندھ میں آکر انہیں مظلوم کہہ رہا ہے تاہم ان کی سیاست اشاروں پر چل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس عدلیہ کی آزادی کے لیے بی بی نے جدوجہد کی اور کارکنوں نے خون بہایا اس عدلیہ سے ہمیں، بی بی اور شہید بھٹو کو انصاف نہیں ملا۔

اس سے قبل آصف زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں اب دہرا انصاف نہیں چلے گا اگر اب کسی کو این آر او دینے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے،ہماری پارٹی کے خلاف سازش ہوئی ہےاورسازش اب تک جاری ہے۔

پی پی کا آج پاور شو ،بلاول بھٹو نے بڑا دعوی کر دیا

لاہور( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی یوم تاسیس کی گولدن جوبلی تقریبات کے سلسلہ میں آج وفاقی دارالحکومت میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔ جلسے سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔ پریڈ گراﺅنڈ میں منعقدہ جلسے میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چار وں صوبوں سے کارکنوں کے قافلے شریک ہوں گے ۔پیپلز پارٹی نے جلسے کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے جبکہ سکیورٹی کےلئے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو آج کے جلسے میں ملک کو درپیش مسائل پر کھل کر بات کریں گے جبکہ اس کے ساتھ مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کی قیادت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا ۔ پیپلز پارٹی کے حلقوں میں آج اسلام آباد میں منعقد ہونے والے جلسے کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے ۔

 

نا اہل حکمرانوں نے قرضوں کیلئے ملکی اثاثے گروی رکھ دیئے :بلاول بھٹو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تمام کارکن5دسمبر کو اسلام آباد پریڈ گراونڈ پہنچیں، میں سب کا انتظار کروں گا۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹوکا گولڈن جوبلی جلسے کیلئے اپنے ویڈیو پیغام میں جیالوں اور عوام کو اسلام آباد پریڈگراونڈ آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ محبتوں، قربانیوں، انتھک محنت، لازوال جذبے اور دعاں کا شکریہ کیونکہ جیالوں اور عوام کے بنا 50 سال کا یہ سفر ممکن نہیں تھا جبکہ محترمہ شہید نے ذوالفقار بھٹو کی روایات برقراررکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دولت چند خاندانوں تک محدود ہوکررہ گئی ہے جبکہ حکمرانوں نے قرضوں کیلئے ملکی اثاثے گروی رکھ دیے ہیں۔ ملک میں ہر سال 30ہزار نوجوان بیروزگار ہور ہے ہیں اور نا اہل سیاستدانوں نے ملک کو مشکلات میں مبتلاکردیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کراچی میرا شہر ہے اورہم سب ملکر اس شہر کو بدلیں گے انہوں نے کہا کہ کراچی روشنیوں کا شہر کہلاتا ہے۔اس شہر کی گزشتہ 30 برس کی بد نصیبی ہمارے سامنے ہے۔ہم غریبوں کی سیاست کرتے ہیں۔بنیادی اور مفت تعلیم سب کے لئے ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم دیہی اور شہری کی سیاست نہیں کرتے ہیں ۔میں وعدہ کرتاہوں اپنے نانا اور اپنی ماں کے نقش قدم پر چلوں گا۔ میرا جنم بھی اسی شہر میں ہوا ہے۔ میں یقین دلاتا ہوں اس شہر کا کھویا ہوا مقام ہم مل کر واپس دلائیں گے ۔ہم تباہی اور بربادی کا دور ختم کر ینگے انہوں نے کہا کہ کراچی میں سازش کے تحت تعلیم یافتہ شہریوں پر مذہبی اور لسانی تعصب تھونپ دیا گیا اور اسٹریٹ کرائمز، بھتہ خوری اور دہشت گردی کو شہر کی پہچان بنا دیا گیا، ثابت کریںگے کہ بربادی کا دور ختم، رواداری کا دور شروع ہو گیا ہے، وعدہ کرتاہوں کہ اپنے نانا اور والدہ کی طرح سیاست کروں گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا نوکریوں میں خصوصی افراد کیلئے 5 فیصد کوٹہ خوش آئندہ ہے ،2018 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے وفاق سمیت دیگر صوبوں میں بھی خصوصی افراد کیلئے پانچ فیصد کوٹہ مختص کرائیں گے ۔ اتوار کے روز بلاول بھٹو نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ جسمانی طور معزور افراد معاشرے پر بوجھ نہیں بلکہ معزور افراد کو مواقع اور سہولتیں آگے بڑھنے کے لئے دی جائیں خصوصی افراد بھی سماجی بہبود میں بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں اور معاشرے کے تعاون سے خصوصی افراد ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں بلاول بھٹو نے کہا کہ تجارت کھیل سمیت دیگر شعبوں بھی خصوصی افراد کے لئے اقدامات کیے جانے چائیے

بلاول بھٹو کیساتھ اسلام آباد میں انوکھا واقع پیش آگیا ،سب دیکھتے ہی رہ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پمز کے ملازم اشعر اسحاق نے اپنے آپ کو ڈاکٹر ظاہر کیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو جب پمز میں زیر علاج صحافی کی عیادت کے لیے آئے تو اس وقت وہاں موجود اشعر اسحاق نے خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتے ہوئے بلاول بھٹو کو بریف کیا، اس سلسلے میں ہسپتال ذرائع کاکہناہے کہ اشعر اسحاق ڈاکٹر نہیں ہے اور نہ ہی وہ پمز کا ملازم ہے، اشعر اسحاق برن سینٹر پمز میں بطور ٹرینی سٹاف کام کر رہا ہے، اس کی اس حرکت سے ہسپتال کی انتظامیہ بے خبر رہی،   واضح رہے کہ اشعر اسحاق اس سے پہلے ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق اور دیگر وزراء کے ساتھ بھی اسی طرح کے مذاق کر چکا ہے۔

آصف علی زرداری کے قتل کا منصوبہ بے نقاب

کراچی، لاہور (اے این این) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے الزام لگایا ہے کہ شریف برادران نے ماضی میں دو مرتبہ ان کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا جبکہ وہ اس مرتبہ ان سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور نے آصف علی زرداری کے حوالے سے کہا کہ شریف برادران نے 1990 ءمیں حراست کے دوران دو مرتبہ ان کے قتل کا منصوبہ بنایا لیکن اللہ نے انہیں کامیاب ہونے نہیں دیا۔ گذشتہ روز کراچی سے روانگی سے قبل آصف علی زرداری نے بلاول ہاو¿س میں پارٹی کے رہنماو¿ں کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں شرکت کی اور انہیں سخت محنت کرنے کو کہا جیسا کہ عام انتخابات قریب آرہے ہیں۔ اجلاس کے شرکا سے بات چیت کرتے ہوئے آصف زرداری نے زور دیا کہ سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم نواز شریف نے ان سے حمایت حاصل کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا لیکن میں نے اسے مسترد کردیا۔ تاہم آصف علی زرداری نے بلاول ہاو¿س کراچی میں ہونے والے اجلاس میں بتایا کہ یہ مشکل ہوگیا ہے کہ شریف خاندان کے ساتھ مزید چلا جائے، وہ بہت جلد رنگ بدلتے ہیں، جب وہ مشکل میں ہوتے ہیں تو آپ سے تعاون چاہتے ہیں اور جب اقتدار میں آتے ہیں تو آپ کو نظر انداز کرتے ہیں۔ پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماو¿ں پر یہ واضح کیا کہ وہ 2018 ءکے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) سے اتحاد کی باتیں بھول جائیں، اگلے انتخابات کے بعد ہم مضبوط ہوں گے۔

بلاول بھٹو کی طرح اُردو بولنے والے بچے کس کے ؟؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور تحریک انصاف سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں نے آج تک بلاول بھٹو زرداری کی اردو کو خوب ہدف تنقید بنا یا ہے لیکن اب خود تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے بیٹوں کو اردو بولنا نہیں آتی۔نجی چینل کے اینکر نے عمران خان سے بچوں کابارے میں پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ ٹھیک ہیں ،بڑے ہو رہے ہیں۔ میزبان نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا آپ کے بچوں کو اردو بولنا آتی ہے تو عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ بد قسمتی سے انہیں اردو بولنا نہیں آتی ،میرے بچے ویسے ہی اردو بولتے ہیں جیسے بلاول بھٹو بولتے ہیں۔