شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ میںواپسی کیلئے رضامند

کراچی(آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے رضامند ہو گئے ہیں۔انہوں نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ انہیں 31 مئی کو لارڈز کرکٹ گرانڈ پر ویسٹ انڈیز اور ریسٹ آف دی ورلڈ کے درمیان فنڈ ریزنگ میچ میں کھیلنے کا موقع مل جائے۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انہیں اس میچ کی تفصیلات کا زیادہ علم نہیں لیکن انہیں اس میں شرکت کی دعوت دی گئی تو وہ اسے قابل غور سمجھیں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے اس میچ کو انٹرنیشنل اسٹیٹس دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمع ہونے والا فنڈ ویسٹ انڈیز میں طوفان سے متاثرہ گرانڈز کی بحالی کیلئے استعمال کیا جائے گا۔یاد رہے کہ 2016میں آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے بعد شاہد آفریدی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

آسٹریلین ویمن کرکٹرایلکس بلیک ویل نے کرکٹ کوخیربادکہہ دیا

میلبورن(آئی این پی) آسٹریلوی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سب سے زیادہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلنے والی کھلاڑی ایلکس بلیک ویل نے انٹرنیشنل اور ریاستی کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا ۔ ایلکس نے251میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔انہوں نے2003میں پروفیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

ایلکس بلیکویل کا کہنا ے کہ وہ بگ بیش کھیلتی رہیں گی جس میں وہ سڈنی تھنڈر کی قیادت بھی کرتی آرہی ہیں۔

 

نمبر ون بننا ناقابل یقین،ٹائٹلز کی سنچری کرنا ہدف ہے

روٹر ڈیم (آئی این پی) ومبلڈن اور آسٹرینن اوپن چیمپیئن سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے روٹرڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں گریگور دمترو وف کو شکست دے کر تیسری مرتبہ یہ ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں باضابطہ طورپہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

فیڈرر اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک پہنچ کر رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے تھے تاہم فائنل میں فتح کے بعد اب وہ باضابطہ طور پر رافیل نڈال کی جگہ پہلی پوزیشن سنبھال چکے ہیں۔ اے ٹی پی کی نئی رینکنگ میںپھر نمبر ون ٹینس اسٹار بن چکے ۔ فائنل میں فتح کے بعد انہوں نے کہا کہ دوبارہ پہلے نمبر پر آنا ناقابل یقین ہے۔ روٹر ڈیم ٹائٹلز کی ہیٹ ٹرک کے نتیجے میں یہ میرے کیریئر کا 97 واں ٹائٹل ہے۔اب میرا ہدف ٹائٹلز کی سنچری مکمل کرنا ہے ۔ فیڈرر عمر رسیدہ عالمی نمبر ایک کھلاڑی بھی بن چکے ہیں۔

 

کوہلی نے ایک اور اہم اعزاز اپنے سرسجالیا

دبئی(آئی این پی) بھارتی کپتان ویرات کوہلی ون ڈے اور ٹیسٹ میں بیک وقت 900 سے زائد پوائنٹس لینے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق اے بی ڈی ویلیئرز کے بعد ویرات کوہلی بیک وقت ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنلز میں 900 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرنے والے دوسرے بیٹسمین بن گئے ہیں، کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف 6 میچز کی سیریز میں 3 سنچریز سمیت 558 رنز اسکور کیے تھے، بھارتی کپتان آل ٹائمرز لسٹ میں برائن لارا سے آگے نکل گئے ہیں اور اب وہ 909 پوائنٹس کےساتھ آل ٹائم رینکنگ میں ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔آل ٹائم رینکنگ میں سر ویون رچرڈز 935 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہیں۔ ڈی ویلیئرز دوسرے، ڈیوڈ وارنر تیسرے نمبر پر ہیں، پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں، جوئے روٹ بھی ایک قدم آگے آتے ہوئے پانچویں پوزیشن پر براجمان ہو گئے ہیں۔بولنگ میں راشد خان آٹھ درجے اور جسپریت بمرا دو درجے آگے آتے ہوئے 787 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں۔

، ٹرینٹ بولٹ ایک درجہ تنزلی کے ساتھ تیسرے، جوش ہیزل ووڈ چوتھے اور حسن علی بدستور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔آل رانڈرز میں شکیب الحسن بدستور پہلے ، محمد حفیظ دوسرے اور محمد نبی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ راشد خان گیارہ درجے ترقی کے ساتھ چوتھے اور میتھیوس ایک درجہ تنزلی کے ساتھ پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ون ڈے ٹیم رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، بھارت نے 4 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے جبکہ جنوبی افریقہ 4 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ تاحال دوسرے نمبر پر ہے، انگلینڈ تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، پاکستان چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں، افغانستان دسویں، زمبابوے گیارہویں اور آئر لینڈ بارہویں نمبر پر موجود ہے۔
..

پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک بھر میں آئندہ ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔گذشتہ ہفتوں کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اتار چڑھاﺅ کا شکار رہی جبکہ تیل کی درآمد کا سلسلہ جاری رہا۔20 فروری تک درا?مد کیے گئے تیل کی قیمت کے حساب سے ملک میں یکم مارچ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے تک اضافے کا امکان ہے۔قیمتوں میں حتمی تبدیلی کا فیصلہ 26 فروری تک درا?مد کیے گَئے تیل کی قیمتوں کے تحت کیا جائے گا۔

بادل لاہوریوں پر برسنے کو تیار،ہفتے کے روز بارش کی پیشنگوئی

لاہو ر (ویب ڈیسک) ماہرین موسمیات نے ہفتے کے روز بارش کی نوید سنادی، جس سے موسم میں نمایاں تبدیلی رونما ہوگی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 اور کم سے کم 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ آسمان پر جزوی طو رپر بادل چھائے رہیں گے، ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنرکی سابق جج سے تلخ کلامی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا اور جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر چیف الیکشن کمشنر نے وجیہہ الدین کو چیمبر سے باہر نکال دیا۔الیکشن کمیشن میں عام لوگ اتحاد پارٹی کی رجسٹریشن سے متعلق سماعت ہونا تھی جو ملتوی کردی گئی۔سماعت ملتوی کرنے پر عام لوگ اتحاد پارٹی کے چیئرمین جسٹس (ر) وجیہہ الدین چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کے چیمبر میں گئے جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے چیف الیکشن کمشنر سے مکالمہ کیا کہ آپ انتظار کر لیتے ہم کراچی سے آئے ہیں اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کچھ زیادہ اونچا بول رہے ہیں، آپ کی اونچی آواز میں بولنے سے مجھے تکلیف ہوئی۔جسٹس (ر) وجیہہ الدیننے مزید کہا کہ آپ پبلک سرونٹ ہیں، ان باتوں کے لیے تیار رہنا چاہیے اس پر چیف الیکشن کمشنر نے وجیہہ الدین اور ان کے وکیل کو چیمبر سے باہر نکال دیا۔جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے واقعے پر چیف الیکشن کمشنر کے خلاف احتجاج کیا۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس (ر) وجیہہ الدین شدید برہم ہوگئے اور چیف الیکشن کمشنر کو عام انتخابات کروانے کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ملک میں آزاد انتخابات کروانےکا اہل نہیں، کیا ایسےلوگ پاکستان میں صاف اورشفاف الیکشن کروائیں گے؟انہوں نے بتایا کہ آج کیس کی سماعت کے لیے نوٹس ملا تھا، ہم الیکشن کمیشن میں مصدقہ دستاویز جمع کروانے گئے تھے، ساڑھے 10 بجے الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچے، چیف الیکشن کمشنر اور ان کے ساتھی تمام کیس بند کرکے چیمبر میں چلے گئے۔وجیہہ الدین کا کہنا تھا کہ ’چیف الیکشن کمشنر نے مجھےکہا کہ آپ تیز ا?واز میں بات کررہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے مجھےکہا ’گیٹ آو¿ٹ‘، چیف الیکشن کمشنر جارحانہ انداز میں اٹھے، میں نےپوچھا کیا آپ مجھے ماریں گے‘؟انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا رویہ نامناسب تھا، ان کے ہتک ا?میز رویئے پر سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دیں گے۔جسٹس (ر) وجیہہ الدین کا کہنا تھا کہ یہ ریٹائرڈ جج یہاں بیٹھ کر دوسری نوکری کررہے ہیں، ریٹائرڈ لوگ یہاں یہ سمجھتے ہیں کہ وہ چائے پینے بیٹھے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن کے لیے بڑا افسوسناک دن ہے، کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتی۔

 

جمہوریت اور عدلیہ بچانے کے لیے عوام کو سڑکوں پر لاﺅں گا

پشاور (صباح نیوز) پاکستان تحرےک انصاف کے چےئرمےن عمران خان نے کہا ہے کہ سےنےٹ الےکشن کے لےے بولےاں چل رہی ہےں ،اےک سےنےٹر کے لےے چالےس کروڑ روپے کی آفر کی گئی ، امےد ہے کے پی کے سے پی ٹی آئی کے چھ امےدوار کامےاب ہو جائےں گے ،اگر پارلےمنٹ کو ملک کے سب سے بڑے مجرم نواز شرےف کی چوری بچانے اور عدلےہ کو تباہ کرنے کے لےے استعمال کےا تو ہم سڑکوں پر نکلنے کے لےے مجبور ہوں گے پھر نہ کہنا عمران خان پھر سڑکوں پر آ گےا ، مےں چےلنج کرتا ہوں خیبرپختونخوا کا ہےلی کاپٹر اےک منٹ بھی اپنی ذات کے لےے استعمال نہےں کےا ،سابق وزیراعظم توہےن عدالت کر رہا ہے سپرےم کورٹ اسے کچھ نہےں کہہ رہی،اسکا فائدہ اٹھاتے ہوئے اور شےر ہوتا جا رہا ہے،عابد باکسر بتائےں گے کہ شہباز شرےف نے ان کے ذرےعہ کتنے لوگ قتل کروائے تھے ،سپرےم کورٹ مےں جتنا نواز شرےف کو موقع ملا کسی اور پاکستانی کو نہےں ملا ۔منگل کو ان خےالات کا اظہار عمران خان نے قےوم اسٹےڈےم پشاور مےں پوےلےن کا افتتاح کرنے کے بعد مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے کےا ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے سےنےٹ انتخابات کے لےے کے پی کے مےں چھ امےدواروں کو ٹکٹ دئےے ہےں ۔سےنےٹ الےکشن مےں تحرےک انصاف کے لوگ نہےں بکےں گے ۔ امےد ہے کہ سےنےٹ انتخابات مےں ہمارے چھ امےدوار کامےاب ہوں گے ۔ سےنےٹ الےکشن کے لےے بولےاں چل رہی ہےں ۔ اےک سےنےٹر کے بدلے چالےس کروڑ روپے کی پےشکش کی گئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سےنےٹ انتخابات کا طرےقہ کار تبدےل کرنا پڑے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ 1997 ءمےں نواز شرےف اور اس کی ( ن ) لےگ نے سپرےم کورٹ پر حملہ کےا تھا اور اےک چےف جسٹس کو انہوں نے ڈنڈوں سے بھگاےا تھا اور پھر پےسے دے کر ججوں کو خرےدا تھا ،کوئٹہ بےنچ پر پےسہ چلا تھا ےہ مافےا کا طرےقہ ہے ےا مافےا لوگوں کو خرےدتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عابد باکسر بتائےں گے کہ شہباز شرےف نے ان کے ذرےعہ کتنے لوگ قتل کروائے تھے ۔ اب مجھے خدشہ ہے کہ ان کو ڈر لگا ہوا ہے کہ سپرےم کورٹ مےں فےصلہ آنے والا ہے اور ان کو ےہ بھی ڈر ہے کہ نےب عدالت مےں نواز شرےف کے خلاف فےصلہ آنے والا ہے ۔ نواز شرےف آج اپنی چوری چھپانے کے لےے پارلےمنٹ کو استعمال کر رہا ہے ۔ سپرےم کورٹ مےں جتنا نواز شرےف کو موقع ملا کسی اور پاکستانی کو نہےں ملا ۔ 300 ارب روپے کے اس نے جواب دےنے ہےں اور سوائے قطری فراڈ خط کے اس نے کوئی جواب نہےں دےا اس کے بعد ےہ کہہ رہا ہے کہ سپرےم کورٹ کوئی سازش کر رہی ہے ۔نواز شرےف جب توہےن عدالت کر رہا ہے تو پھر بھی سپرےم کورٹ اسے کچھ نہےں کہہ رہی اور اسکا فائدہ اٹھاتے ہوئے اور شےر ہوتا جا رہا ہے ۔ اب پارلےمنٹ کو سپرےم کورٹ کے خلاف استعمال کر رہا ہے ۔ مےں ےہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ اےک رےاستی ادارے کو تباہ کرنے کے لےے دوسرے رےاستی ادارے کو استعمال کرےں گے تو پاکستان کی عوام سڑکوں پر نکلے گی ۔ ہم ابھی جلسے نہےں کر رہے اور نواز شرےف کےوں نکالا ادھر ادھر بھاگا پھر رہا ہے جلسے کر رہا ہے جس وقت ہم لوگوں کو نکالےں گے اور اس بار مےں لوگوں کو پاکستان کی عدلےہ کے لےے نکالوں گا ۔ اگر پارلےمنٹ کو ملک کے سب سے بڑے مجرم نواز شرےف کی چوری بچانے اور عدلےہ کو تباہ کرنے کے لےے استعمال کےا تو ہم سڑکوں پر نکلنے کے لےے مجبور ہوں گے ۔ پھر نہ کہنا عمران خان پھر سڑکوں پر آ گےا ۔ ملک کے مستقبل ، جمہورےت اور عدلےہ کو بچانے کے لےے لوگوں کو سڑکوں پر نکالوں گا ۔ عمران خان نے کہا کہ نےب کی جانب سے ہےلی کاپٹر کے استعمال کی تحقےقات کو بڑی خوش آئند چےز سمجھتا ہوں ۔ ےہ دےکھنا نےب کا کام ہے کہ عوام کا پےسہ غلط خرچ نہ ہو ۔ مےں چےلنج کرتا ہوں مےں نے پختونخوا کا ہےلی کاپٹر اےک منٹ بھی اپنی ذات کے لےے استعمال نہےں کےا ۔ جب کسی منصوبے کو دےکھنے جانا ہوتا تھا تب مےں ان کے ہےلی کاپٹر پر بےٹھتا تھا ، آج مےں آےا ہوں تحرےک انصاف ہےلی کاپٹر کر کے لائی ہے جب بھی پختونخوا ہا¶س نتھےا گلی مےں ٹھہرا ہوں، مےں اےک اےک روپےہ اپنا خرچہ دےتا ہوں حالانکہ مےں سرکاری خرچے پر ٹھہر سکتا ہوں ۔ اپنا اےک اےک روپےہ اس لےے دےتا ہوں کہ مجھے خوف خدا ہے اس قوم کے پےسے مےں اپنے اوپر خرچ نہےں کرنا چاہتا ۔ ےہ پےسے عوام پر خرچ کرنا چاہئےں ۔ مےں ےہ بھی چاہوں گا کہ نےب ےہ بھی پتہ کروائے کہ پنجاب مےں شرےف خاندان پر پنجاب کے کتنے ہےلی کاپٹر استعمال ہوتے ہےں ۔ نواز شرےف جب وزےر اعظم تھا تو ےہ بتاےا جائے کہ کےا مرےم نواز اور اس کے بچوں کے لےے ان کا جہاز ٹےکسی کی طرح نہےں استعمال کےا جاتا تھا ۔

مرجان زیادتی کیس، با اثر سیاسی شخصیات سے طے شدہ معاملات کے تحت پولیس چالان مرتب

ملتان (کرائم رپورٹر) زکریا یونیورسٹی طالبہ مرجان زیادتی کیس میں بااثر سیاسی شخصیات سے طے شدہ معاملات کے مطابق پولیس کی جانب سے چالان مکمل کر کے عدالت جمع کروانے کے لیے لکھ پڑھ مکمل کرلی گئی۔ سوائے ایک ملزم کے پروفیسر سمیت تمام ملزمان کو صرف سہولت کاری میں رکھا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ دوران تفتیش اور انکوائری پروفیسر اجمل مہار کے یونیورسٹی سرائیکی ڈپارٹمنٹ میں موجود کمپیوٹر سے کئی ویڈیوز بھی برآمد کی گئی تھیں لیکن ان کو تاحال مثل کا حصہ نہیں بنایا گیا انہیں چھپا لیا گیا۔ وومن کرائسس سنٹر کے وی پولیس آفیسر نے بتایا کہ یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے اور ویڈیوز کے معاملات پر کئی ویڈیوز ملیں ان میں سے کئی طالبات کے ساتھ تحقیقات اور کارروائی کے حوالے سے رابطہ کیاگیا لیکن بدنامی یا پھر خوف کے ڈر سے کوئی بھی طالبہ سامنے آنے اور کارروائی کرانے کو تیار نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی طالبہ مرجان کو زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک کرنے کے معاملے پر پولیس نے سٹوڈنٹ علی رضا قریشی ‘پروفیسر اجمل مہار ‘تنزیل ‘ سکیورٹی گارڈ ‘عثمان خالد اور عثمان قاسم کو گرفتار کر کے 6موبائل اور علی رضا سے پسٹل برآمد کیا تھا اور موبائل کا ڈیلیٹ ڈیٹا ریکور کرنے کے لیے خزانہ کی لیبارٹری بھجوایا تھا اور ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھی نمونے بھجوائے تھے جن کی رپورٹ تاحال ملتان پولیس کو موصول نہیں ہوئی جبکہ پولیس کی طرف سے برآمد ہونے لگی دیگر ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کر دی گئیں۔ ”خبریں“ کی جانب جو ویڈیوز ملتان پولیس کے شہر افسران کو مہیا کی گئی تھیں۔ ملتان پولیس نے اس پر بھی کام نہ کیا۔ پولیس کی نالائی یا پردہ پوشی کھل کر سامنے آگئی بلک سیاسی شخصیات کے پریشر پر فوری طور پر ملزمان کا ریمانڈ پورا کر کے جوڈیشل کروادیا گیا جبکہ گرفتار تمام ملزمان کی جانب سے عدالت میں درخواست بھی دائر کی جا چکی ہے جس پر آئندہو 22 تاریخ کا نوٹس دیا گیا ہے۔ملتان (کرائم رپورٹر) زکریا یونیورسٹی طالبہ مرجان زیادتی کیس میں بااثر سیاسی شخصیات سے طے شدہ معاملات کے مطابق پولیس کی جانب سے چالان مکمل کر کے عدالت جمع کروانے کے لیے لکھ پڑھ مکمل کرلی گئی۔ سوائے ایک ملزم کے پروفیسر سمیت تمام ملزمان کو صرف سہولت کاری میں رکھا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ دوران تفتیش اور انکوائری پروفیسر اجمل مہار کے یونیورسٹی سرائیکی ڈپارٹمنٹ میں موجود کمپیوٹر سے کئی ویڈیوز بھی برآمد کی گئی تھیں لیکن ان کو تاحال مثل کا حصہ نہیں بنایا گیا انہیں چھپا لیا گیا۔ وومن کرائسس سنٹر کے وی پولیس آفیسر نے بتایا کہ یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے اور ویڈیوز کے معاملات پر کئی ویڈیوز ملیں ان میں سے کئی طالبات کے ساتھ تحقیقات اور کارروائی کے حوالے سے رابطہ کیاگیا لیکن بدنامی یا پھر خوف کے ڈر سے کوئی بھی طالبہ سامنے آنے اور کارروائی کرانے کو تیار نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی طالبہ مرجان کو زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک کرنے کے معاملے پر پولیس نے سٹوڈنٹ علی رضا قریشی ‘پروفیسر اجمل مہار ‘تنزیل ‘ سکیورٹی گارڈ ‘عثمان خالد اور عثمان قاسم کو گرفتار کر کے 6موبائل اور علی رضا سے پسٹل برآمد کیا تھا اور موبائل کا ڈیلیٹ ڈیٹا ریکور کرنے کے لیے خزانہ کی لیبارٹری بھجوایا تھا اور ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھی نمونے بھجوائے تھے جن کی رپورٹ تاحال ملتان پولیس کو موصول نہیں ہوئی جبکہ پولیس کی طرف سے برآمد ہونے لگی دیگر ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کر دی گئیں۔ ”خبریں“ کی جانب جو ویڈیوز ملتان پولیس کے شہر افسران کو مہیا کی گئی تھیں۔ ملتان پولیس نے اس پر بھی کام نہ کیا۔ پولیس کی نالائی یا پردہ پوشی کھل کر سامنے آگئی بلک سیاسی شخصیات کے پریشر پر فوری طور پر ملزمان کا ریمانڈ پورا کر کے جوڈیشل کروادیا گیا جبکہ گرفتار تمام ملزمان کی جانب سے عدالت میں درخواست بھی دائر کی جا چکی ہے جس پر آئندہو 22 تاریخ کا نوٹس دیا گیا ہے۔مرجان کیس

سعد رفیق کی انتخابی عذرداری کی سماعت بغیر کاروائی کے آج تک ملتوی

اسلام آباد(وقائع نگار) سپریم کورٹ میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی انتخابی عذرداری کی سماعت بغیر کاروائی کے آج(بدھ ) ک ملتوی کر دی گئی،جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عدالتی وقت ختم ہونے پر قرار دیا کہ کیس کی سماعت آج ہو گی ۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کا کہنا تھا کہ کل کیس کی سماعت مکمل کرلیں گے آئندہ الیکشن تک انتخابی مقدمات نہیں لٹکا سکتے اگر کوئی انگلی اٹھائے تو تین انگلیاں اپنی طرف اٹھتی ہیں۔