فیمینا بیوٹی ایوارڈ کا میلہ ایشوریا رائے نے لوٹ لیا

ممبئی (خصوصی رپورٹ) فیشن و میک اپ میگزین فیمینا کی جانب سے ہر سال منعقد کیے جانے والے فیمینا بیوٹی ایوارڈز کا رواں برس کا میلہ بولی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا رائے نے لوٹ لیا۔اس ایوارڈ شو میں جہاں برانڈزکو ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے، وہیں اس تقریب میں اداکاروں و اداکاراں کو بھی ان کے منفرد اسٹائلز و فیشن کے باعث ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔فیمینا بیوٹی ایوارڈز 2018 میں بولی وڈ شہنشاہ 75 سالہ امیتابھ بچن کو اسٹائل لیجنڈ آف آل ٹائم کے خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔اسی ایوارڈ میں ان کی بہو خوبصورت اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو بھی خصوصی ایوارڈ گلوبل بیوٹی آئکن اورپاورہاس انٹرٹینر کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔فیمینا بیوٹی ایوارڈز 2018 میں اداکارہ ریکھا کو ہوم آف دی لیجنڈری اسٹائل ڈیوا کا ایوارڈ دیا گیا۔دیشا پٹنانی فریش فیس آف دی ایئر جب کہ ارجن کپور مین وی لو ایوارڈ لے اڑے۔

 

نیب بھوکی ”ڈائن“ کی طرح پیپلزپارٹی کا شکارکررہی ہے

جیکب آباد(اے اےن اےن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ ہرچیزکا حساب دینے کیلئے تیار ہیں مگر نیب پہلے دہرا معیار ترک کرے ، نیب بھوکی ”ڈائن“ کی طرح پیپلزپارٹی کا شکارکررہی ہے،ایسے ہتھکنڈوںسے ہمیں ڈرایانہیں جاسکتا،ایم کیوایم والے ذاتی مفادات کی وجہ سے دھڑے بندی کاشکارہےں ،راﺅانوارکو سپریم کورٹ میں پیش ہوناچاہیے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے جیکب آبادمیں منعقد 146ویں سندھ ہارس اینڈ کیٹل شوکی مہرشاہ گراﺅنڈ پر بیلوں ،گھوڑوں کی دوڑکی منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

 

لاہور ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو سینیٹ انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی جبکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی اور سینیٹر نزہت صادق کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں بھی مسترد کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں ٹربیونل نے اسحاق ڈار کی درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران اسحاق ڈار کی جانب سے ایڈوکیٹ سلمان اسلم بٹ نے دلائل دیئے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کی جانب سے الیکشن لڑنے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے تھے، ریٹرننگ آفیسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے جب کہ انہیں دفاع کا موقع بھی نہیں دیا گیا۔ اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے اوراسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔

 

اداروں کی نجکاری کی گئی تو شدید احتجاج کریں گے

لاہور (نیٹ نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اداروں کی نجکاری کی کوششیں نہ کریں۔ اگر اداروں کی نجکاری کی گئی تو سخت احتجاج کیا جائے گا۔وزیراعظم کی جانب سے پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی تعمیر نو کے حوالے سے اقدامات پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے فیصلے پر عام شہری اور ماہرین دنگ رہ گئے۔مذکورہ فیصلہ اس شخص کا ہے جو پی آئی اے کا سابق چیئرمین رہا ہے، جس نے بعد ازاں اپنی منافع بخش نجی ایئرلائن کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ نجکاری روکنے کے لئے پارلیمنٹ کے ا ندر اور باہر احتجاج کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدرا ت ہونے والے نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اور ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری طور پر جامع پلان بنانے کی ہدایت دی

راﺅ انوار کے 21ساتھی گرفتارکرنےکافیصلہ

کراچی(این این آئی)نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کی ٹیم کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق مفرورومعطل پولیس افسرراﺅانوارکے ساتھیوں کی گرفتاری کا اہم فیصلہ کرلیاگیا جس کے لیے مفرور افسران و اہلکاروں کی فہرست مرتب کر لی گئی ہے۔راﺅ انوار کے ساتھیوں کی گرفتاری کا فیصلہ کاﺅنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے اجلاس میں کیا گیا۔ ٹیم کی گرفتاری کے لیے مفرورافسران واہلکاروں کی فہرست گرفتارپولیس اہلکاروں کی نشاندہی پر ترتیب دی گئی ہے۔راﺅانوارکے قریبی 21ساتھی مفرور ہیں اور گرفتاری کے لیے ہر ایس ایس پی کو5 افسران واہلکار گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ۔

مجرم کو وہیں لٹکایا جائے جہاں اس نے زینب کو قتل کیا

لاہور/ قصور (این این آئی) معصوم زینب کی والدہ نے مجرم عمران علی کو سزائے موت کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اسے بھی وہیں لٹکایا جائے جہاں اس نے زینب کو قتل کیا ،مجرم کو سزائے موت کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد عوام نے بھی ایک مرتبہ پھر سر عام پھانسی کا مطالبہ کر دیا ۔قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی معصوم زینب کی والدہ نے کہا کہ سفاک ملزم کو ملنے والی سزا سے مطمئن ہیں لیکن ہمارا وہی مطالبہ ہے اسے سر عام پھانسی دی جائے اور اسے وہیں پر لٹکایا جائے جہاں اس نے زینب کو قتل کیا ۔ملزم کو بھی ایسا درد اور تکلیف دی جائے جو اس نے میری معصوم ننھی سی بچی کو دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد عوام نے بھی ایک مرتبہ مجرم عمرا ن کو کسی چوراہے میں سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دوسرے لوگ بھی عبرت حاصل کریں گے ۔

عمر ایوب کی عمران خان سے ملاقات، تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان

اسلام آباد (آ ئی این پی )سابق رکن قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کرتحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا، عمران خان نے عمر ایوب کی تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ۔ ہفتہ کو سابق رکن قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر کے تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اس موقع پر وزیر اعلی پختونخوا پرویز خٹک بھی موجود تھے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عمر ایوب کے تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ۔

جھوٹوں کے آئی جی کی اے ٹی ایم مشین کو اکھاڑ کر ستلج میں پھینک دیا

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ لودھراں کے ضمنی انتخابات مےں خدمت کی سےاست کو کامےابی ملی ہے۔ لودھراں کے عوام نے تکبر ،غرور،جھوٹ ،الزام تراشی اور انتشار کی سےاست کو مسترد کر کے اے ٹی اےم مشےن کو اکھاڑ کر درےائے ستلج مےں پھےنک دےا ہے ےہاں کے عوام نے جس محبت اور محنت کےساتھ اےک دروےش صفت انسان کوچن کرمحمد نوازشرےف اورمجھے خرےد لےا ہے ۔پاکستان مسلم لےگ(ن) کو لودھراں مےں جو تارےخی جےت حاصل ہوئی ہے ،اس کا ڈنکا پاکستان ہی نہےںپوری دنےا مےں بج رہا ہے ۔ہم شاندار کامےابی پر لودھراں کے عوام کا تہہ دل سے شکرےہ ادا کرنے کےلئے حاضر ہوئے ہےں ۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے ان خےالات کا اظہارآج لودھراں مےں پاکستان مسلم لےگ(ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔پاکستان مسلم لےگ(ن) کے صدر محمد نوازشرےف،مسلم لےگی رہنما حمزہ شہبازشرےف،مرےم نواز،علاقے کے اراکےن قومی و صوبائی اسمبلی اورمسلم لےگی کارکنوں کی بڑی تعدادکنونشن مےں موجود تھی۔ وزےراعلیٰ محمد شہباز شرےف نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مےں کئی سالوں سے بےواو¿ں،ےتےموںاورغرےب قوم کی محنت کی کمائی سے قرضے حاصل کر کے انہےں سےاسی بنےادوں پر معاف کرانے والوں کے بارے مےں بات کررہا ہوں لےکن بدقسمتی سے کسی فورم پر اس کا نوٹس نہےں لےا گےا۔عالےشان محلات،گاڑےاں اورکارخانے ہونے کے باوجودسےاسی بنےادوں پر اربوں روپے کے قرضے معاف کرانے والوں کے خلاف عوام کی عدالت نے انصاف کردےا ہے اورانہےں ضمنی انتخاب مےں عبرت ناک شکست ہوئی ہے ۔ےہ لوگ غرور اورتکبر مےں کہتے تھے کہ ہم الےکشن جےتے ہوئے ہےں صرف فےصلہ اس بات کا ہونا ہے کے لےڈ 50ہزار کی ملتی ہے ےا60ہزار کی۔اللہ تعالیٰ کو ان کا تکبر پسند نہ آےابلکہ فرشتہ صفت اقبال شاہ کی سجدہ رےزی پسندی آگئی۔تکبر کرنےوالوں کا غرور خاک مےں مل گےا اورسجدہ رےز کی عزت مےں اضافہ ہوا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ جھوٹوں کے آئی جی عمران نےازی نے لودھراں مےں جلسہ سے تقرےر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ےہاں چوروں اورڈاکوو¿ں کی شکست ہوگئی ۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ چوروں اورڈاکوو¿ں کو شکست ہوگئی ہے ۔لودھراں کے عوام نے اس عظےم لےڈر کے حق مےں فےصلہ دےا جس نے امرےکہ کی 5 ارب ڈالر کی پےش کش کو مسترد کر کے پاکستان کو اےٹمی قوت بناےا ۔انہوںنے کہا کہ جب پاکستان مسلم لےگ(ن)2013ءمےں اقتدار مےں آئی تو ملک مےں ہر طرف لوڈشےڈنگ کے اندھےرے چھائے ہوئے تھے ۔دہشت گردی نے ملک کو گھےر رکھا تھا۔محمد نوازشرےف کی قےادت مےں مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے ملک کوتوانائی بحران اوردہشت گردی جےسے مسائل سے نجات دلائی۔آج ملک مےں امن ہے اورلوڈ شےڈنگ تقرےباً ختم ہوگئی ہے ۔انہوںنے کہا کہ زرداری صاحب آپ نے اپنے دور حکومت مےں بجلی کے منصوبے تو نہ لگائے لےکن پاکستان کی دولت کو ضرور لوٹا۔دوسری طرف خان صاحب کہتے ہے کہ ہم نے کے پی کے مےں 74مےگاواٹ بجلی پےدا کی ہے ۔خان صاحب عوام جاننا چاہتے ہےں کہ ےہ بجلی چاند پر ہے ےامرےخ پر ،کےونکہ زمےن پر تو ےہ بجلی موجود نہےں۔آپ جھوٹوں کے آئی جی ہےں ،آپ نے کے پی کے مےں اےک کلو واٹ بجلی بھی پےدا نہےں کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لےگ(ن) نے گزشتہ ساڑھے چار سالوں مےں عوام کی بے لوث خدمت کی ہے ۔پچھلے تےن سالوں سے کسانوں کو سستی کھاد مل رہی ہے۔ بجلی سے چلنے والے ٹےوب وےلوں پر اربوں روپے کی سبسڈی دے رہے ہےں اور چھوٹے کسانوں کو بلاسود قرضے دےئے جا رہے ہےں۔ پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈ کے تحت غرےب گھرانوں کے لاکھوں ہونہار بچے اوربچےوں کو حصول تعلےم کےلئے وظائف دےئے جارہے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ لودھراں شہر کے اندر بے شمار ترقےاتی کام ہورہے ہےں اوراربوں روپے سے دےہاتوں مےں بہترےن سڑکےں بنائی گئی ہےں۔انہوںنے کہاکہ1985مےں جب نواز شرےف پنجاب کے وزےراعلیٰ تھے تو انہوںنے کھےتوں سے منڈےوں تک سڑکےں تعمےرکروائیں اوردےہی علاقوں مےں سڑکوں کی تعمےر کا وےژن انہی کا تھا ۔پنجاب حکومت نے ”پکےاں سڑکاں سوکھے پےنڈے“کے تحت85ارب روپے کی لاگت سے ہزاروں کلو مےٹر دےہی سڑکےں بنائی ہےں ۔خانےوال سے لودھراں تک دوروےہ سڑک کی تعمےر پر 24ارب روپے خرچ کےے جارہے ہےں اورےہ سڑک23مارچ کو مکمل ہوجائے گی۔ ےہ کام کسی اور حکومت نے نہےں بلکہ پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے کےا ہے ےہاں لوگ ہےلی کاپٹر مےں آتے تھے اورلودھراں کے عوام کے ضمےر کو خرےدنے کی کوشش کرتے تھے مےںےہاں کے عوام کو سلام پےش کرتا ہوں، جنہوںنے ان کی رشوت کو ٹھکراےا اوراےک محنتی شخص کو کامےاب کراکے اللہ تعالیٰ کو راضی کےا ۔لودھراں کے عوام نے جھوٹے خان صاحب سے ان کی خزانے کی مشےن چھےن لی ہے اب خزانہ علاقے کے عوام کی ترقی اورخوشحالی پر صرف ہوگا۔وزےراعلیٰ نے لودھراں مےں پٹھان والا پر انڈرپاس،دنےا پوربائی پاس اورشہاب ابوطاہر پر اوور ہےڈ برےج بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمےں خرےد لےا ہے خادم تو مےں پہلے ہی آپ کا تھا اب مکمل خادم بن گےا ہوں ۔آپ جو حکم کرےںگے ہم حاضر ہےں ۔مےں نے وزےرمملکت عبدالرحمان کانجو سے کہا ہے کہ آپ اپنے ساتھےوں کو لےکر لاہور آئےں آپ کا جو بھی حکم ہوگا پورا کرےںگے چاہے مجھے اس کےلئے اپنا کوٹ ہی کےو ں نہ بےچنا پڑے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی معاشی آزادی کے بغیر بے معنی ہے۔ معاشی طور پر مضبوط قوموں کو کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا۔ ہمیں اپنے وسائل پر انحصار کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے اور قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کے لئے اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونا ہے۔ یہ منزل باتوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات، انتھک محنت اور اجتماعی کاوشوں سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ ایسا معاشی و سماجی انصاف پر مبنی نظام لانے کی ضرورت ہے جہاں سب کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع حاصل ہوں، وسائل کی منصفانہ تقسیم ہو اور کسی کو بنیادی سہولتوں کے حصول کی فکر لاحق نہ ہو۔ ملک میں امن اور خوشحالی لانے ، مایوسیوں کو خوشیوں میں بدلنے اور مجبوریوں کو راحتوں میں ڈھالنے کے لئے امیر اور غریب کے درمیان خلیج کو کم کرنا ہوگا اور ملک میں خونی انقلاب کا راستہ روکنے کے لئے 21 کروڑ عوام کو آسودہ اور خوشحال بنا کر قائدؒ و اقبالؒ کے خواب کو تعبیر دینا ہوگی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار آج ایوان وزیراعلیٰ میں سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین کی کتاب ”گورننگ دی ان گورن ایبل“ “Governing The Ungovernable” کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عشرت حسین کی کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت میرے لئے باعث مسرت اور باعث اعزاز ہے۔ ڈاکٹر عشرت حسین نے ملک کو درپیش حالات، مسائل اور چیلنجز پر ایک شاندار کتاب لکھی ہے اور اس کتاب کا عنوان ہمیں درپیش چیلنجز کی نشاندہی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1990 کی دہائی تک پاکستان معاشی ترقی کے لحاظ سے کئی ہمسایہ ممالک سے آگے تھا اور جنوبی کوریا ہمارے 5 سالہ ترقیاتی پلان کو اپنا کر آگے بڑھ گیا ہے۔ بھارت، بنگلہ دیش اور چین بھی آج ہم سے کہیں آگے نکل گئے ہیں۔ ہمیں اس بات کا جائزہ لینا ہوگا کہ ایک ہی طرح کے حالات رکھنے کے باوجود یہ ممالک پاکستان سے کس طرح آگے نکل گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرح بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں بھی کرپشن کی کیسز سامنے آئے ہیں۔ ایک سے حالات ہونے کے باوجود پاکستان ہمسایہ ممالک سے ترقی کے لحاظ سے پیچھے رہ گیا ہے۔ یہ بات روز روشن کی طرح عیا ں ہے کہ معاشی طور پر مضبوط قومیں ہی دنیا میں عزت پاتی ہیں جبکہ کمزور قوموں کو ہمیشہ ڈکٹیشن ہی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے معیاری ہیومن ریسورس ضروری ہے۔ وسائل کی ترقی، مو¿ثر منصوبہ بندی اور اس پر بھرپور عملدرآمد سے ہی مقاصد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتار ترقی کے لئے سیاستدانوں، بیوروکریسی اور تمام اداروں میں چیک اینڈ بیلنس کا مو¿ثر نظام ضروری ہے۔ بلاامتیاز احتساب کے نظام کو اپنا کر معاشی طور پر مضبوط ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے ترقی کے عمل کو تیز کیا جاسکتا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بچوں کے معروف ڈرامے عینک والا جن کے شہرت یافتہ فنکار منا لاہوری (مطلوب الرحمن) کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گجرات میں عزیز بھٹی ہسپتال کے باہر بچی کو جنم دینے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت اور ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

 

فیصلے امپائر کی انگلی نہیں ، عوام کے انگوٹھے کر رہے ہیں

لودھراں /دنیا پور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ لودھراں نے ثابت کر دیا ہے فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں  لاڈلہ کہتا ہے لودھراں الیکشن سے سبق سیکھیں اب تمہیں قوم سبق سکھائے گی کے پی کے کے حکمران پانچ سال بعد میٹرو بس بنا رہے ہیں  ان کی کارکردگی صفر ہے ووٹ کا تقدس بحال ہو کر رہے گا  کراچی میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے شہر میں ہم امن لائے ہیں  جہانگیر ترہین کہتا تھا ہم جیتے ہوئے ہیں صرف پچاس ہزار کی لیڈ چاہیے اللہ سے ڈرو رعونت اور تکبر نہیں ہونا چاہیے مجھ پر ایک سو روپے کی رشوت کا الزام نہیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا کیا آپ کا وزیر اعظم اسی طرح رسوا اور ذلیل ہوتا رہے گا؟آگے الیکشن آرہے ہیں  ملک میں اچھی فضا دیکھ رہا ہوں  آپ نے بڑے فیصلے کرنے ہیں  آئندہ بے گھر افراد کو گھر دینگے ۔ وہ ہفتہ کو مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے کنونشن سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز بھی موجود تھے۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ آپ کو ذاتی طور پر مبارکباد پیش کرنے آیا ہوں  لودھراں میں اقبال شاہ کی کامیابی پر کتنی خوشی ہوئی آپ اس کا اندازہ نہیں کر سکتے  مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لودھرماں کے عوام کو کیسے مبارکباد دوں۔ انہوں نے کہا کہ اقبال شاہ جیسے نیک دل اور فرشتہ صفت انسان کو ووٹ دیکر آپ نے نوازشریف اور شہباز شریف کا مان بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے ثابت کیا ہے کہ فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں اور یہ آج لودھراں نے ثابت کر دیا ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ لودھراں کا فیصلہ پنجاب ¾ پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں گونج رہا ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے 2018 کے الیکشن میں انشاءاللہ پاکستان کا ہر حلقہ لودھراں بن جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کس منہ سے شکریہ ادا کروں ¾ آپ کا منہ چومنے کو دل کر تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے شہبازشریف اور حمزہ سے بات کی اور کہا لودھراں چلنا ہے تاہم عبد الرحمن کانجو کا خیال تھا کہ کچھ دنوں بعد جائیں اور عوام کو با خبر کریں میں نے کہا فورا جانا چاہیے اور آج آپ نے سامنے ہوں۔ نوازشریف نے کہا کہ میں نے عبد الرحمان کانجو سے کہا تھا یہ ٹینٹ اور کناتیں لگانے کی ضرورت نہیں آپ کسی بڑے میدان میں کرتے تو پورا لودھراں موجود ہوتا۔ نوازشریف نے کہا کہ میں اس بات پر قائل ہوگیا ہوں آپ نے نبض پر ہاتھ رکھا اور کہا اس قسم کی سیاست نہیں چلے گی اور ووٹ کا تقدس بحال ہوکر رہے گا ¾ آپ نے ووٹ کے احترام کو بحال کیا آپ نے ان لوگوں کو رد کیا جنہوں نے پچھلے پانچ سال میں سوائے جھوٹ بولنے ¾ بہتا ن تراشی اور الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں کیا ¾ آج کہتے ہیں لودھراں سے سبق سیکھیں گے ¾ لاڈلہ کہتا ہے ہم نے لودھراں سے سبق سیکھنے کا فیصلہ کیا ہے ¾ اب لودھراں کا خیال آگیا ہے اب تم سبق نہیں سیکھو گے قوم سبق سکھائےگی ¾ اب تمہیں خلق خدا سبق سکھائے گی۔ نوازشریف نے کہاکہ میں سچ بولتا ہوں جھوٹ بولنے کی عادت نہیں ہے ¾ 1985سے خدمت کرتا چلا آیا ہوں ¾ میرے بعد شہباز شریف نے پنجاب اور پاکستان کی خدمت کی ماضی اس کی مثال نہیں ملتی ¾ سڑکیں بنیں اور آج بھی بن رہی ہیں ¾ ہسپتال بن رہے ¾ ایجو کیشن انسٹی ٹیوٹ بن رہے ہیں ¾ کاشتکاروں کےلئے ہم نے بجلی سستی کی ¾ بجلی صرف آئی نہیں بلکہ سستی بھی ہوئی ہے ¾ اس کے بعد کھاد سستی ہوئی ہے ¾ 2200روپے والی کھاد کی بوری آج گیارہ سو میں مل رہی ہے ¾ بجلی کے ٹیوب ویل کا آدھا خرچہ کم ہوا ہے ¾ ان سے کبھی پوچھا جو بجلی کو ختم کر کے چلے گئے تھے ¾ کاشتکاروں کو تباہ کیا ¾ انڈسٹری کو تباہ کیا یہاں تک کہ گھروں میں بجلی نہیں آتی تھی ¾ ہم ملک کے اندر چار سالوں میں بجلی لیکر واپس آئے ہیں ¾ لوڈشیڈنگ کو ختم کیا ہے اس میں شہباز شریف کا خصوصی ہاتھ ہے انہوںنے بڑا کام محنت سے کیا ہے ¾ بڑے منصوبے لگائے ¾ بیس بیس ماہ میں بڑے منصوبے لگائے جو بیس بیس سالوں میں نہیں لگتے تھے اور بجلی تیزی کے ساتھ واپسی آئی ہے ¾دہشتگردوں کو ختم کیا ہے ¾ کراچی کو ٹھیک کیا ہے ¾ کراچی میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی ¾ ٹھیک انہیں کر ناچاہیے تھا ¾ہم نے ٹھیک کیا ¾ کراچی میں روز ہڑتالیں ہوتی تھیں ¾ مظاہرے ہوتے تھے ¾ روز چھینا جھپٹی ہوتی تھی ¾ چوری اورڈکیتی ہوتی تھی آج ہم نے کراچی کو پرامن شہر بنا دیا۔انہوںنے کہاکہ جہانگیر ترین کے پی کے کے حکمران کا ساتھی ہے ¾ کہتا تھا ہم جیتے ہوئے ہیں پہلے چالیس ہزار سے ہرایا تھا اب پچاس ہزار سے زیادہ لیڈ لینی ہے اب تم ستائیس ہزار ووٹوں سے ہار گئے ہو ¾ اللہ سے ڈرو ¾رعونت اور تکبر نہیں ہونا چاہیے ۔ نوازشریف نے کہاکہ جب ہم نے الیکشن جیتا اور اللہ کی بار گاہ میں سجدے میں گر گئے اور شکر ادا کیا ۔انہوںنے کہاکہ آگے الیکشن آرہا ہے اور ملک کے اندر اچھی فضا دیکھ رہا ہوں ۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اقبال شاہ کہہ رہے تھے کہ نوازشریف صاحب ہماری گیس کا خیال رکھنا ¾ میں نے کہا آپ کی دعاﺅں سے مسلم یگ (ن)الیکشن جیتی ہے تو انشاءاللہ لودھراں میں سب سے پہلے گیس آئےگی ¾ لودھراں کے بقیہ حصے میں سب سے پہلے گیس آئے گی ۔اس موقع پر نوازشریف نے کہا کہ میں آج وزیر اعظم نہیں ہوں ¾ مجھے نکال دیا گیا ہے جس پر وزیر اعظم نوازشریف کے نعرے لگائے گئے نوازشریف نے کہاکہ کہتے ہیں نوازشریف نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی اور وزیر اعظم کو فارغ کردیا کیا آپ اس فیصلے کو مانتے ہو جس پر نامنظور کے نعرے لگائے گئے انہوںنے کہاکہ مجھ پر ایک سو روپے کی رشوت کا الزام نہیں ہے ¾ کوئی کیک بائیک یا کمیشن کا الزام نہیں ہے ¾ کچھ نہیں ملا تو کہا نوازشریف نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لہذا اس کو فارغ کر دو ¾کبھی دنیا میں ایسا فیصلہ سنا ہے ۔نوازشریف کہا کہ آپ نے آنے والے انتخابات میں کچھ بڑے فیصلے کر نے ہیں آپ وعدہ کریں سترسالوں سے جو کچھ ملک کے اندر ہورہا ہے اسے ختم کروگے ¾ کیا وہی کچھ ہوتا رہے گا یا بدل جائیگا ؟کیا آپ کے ووٹ کی حرمت کو اسی طرح پاﺅں کے نیچے روندا جائیگا اپنے ووٹ کے تقدس کی حفاظت کروگے ؟کیا آپ کا وزیر اعظم اسی طرح رسوا اور ذلیل ہوتا رہے گا ؟جسے آپ وزیر اعظم منتخب کرتے ہیں کیا اس کو اسی طرح سے نا ہل کیا جاتا رہے گا ؟ یہ فیصلہ آپ نے اور پوری قوم نے کرناہے ۔ نوازشریف نے کہاکہ میں اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ مسلم لیگ (ن)جیتے گی تو سب کو ان کے دروازے کی دہلیز پر انصاف ملے گا ہم نے ابھی ہیلتھ کارڈ شروع کئے ہیں ¾ شہباز شریف جگہ جگہ جا کر ہیلتھ کارڈ دے رہے ہیں تاکہ غریب لوگوں کو علاج کی سہولت مل سکے ¾ ایسا پروگرام بنا رہے ہیں کہ جتنے بھی لوگ ہیں جن کے پاس گھر نہیں ہے ¾ جیب میں پیسہ نہیں کہ وہ ایک کمرہ بھی تعمیر کر سکے ان تمام لوگوں کو گھر فراہم کیا جائیگا ۔ نوازشریف نے کہا کہ آپ جانتے ہیں نوازشریف اور شہباز شریف نے جب بھی کوئی وعدہ کیا ہے اسے پورا کیا ہے اس طرح کے نہیں کہ جس طرح کے پی کے حکمرانوں نے کیا ¾ انہوںنے عوام پر کوئی توجہ نہیں دی ¾ کوئی کام نہیں کیا ہے ¾آج وہاں پر میٹرو بس بنا رہے ہیں ¾پانچ سالوں میں میٹرو بس نہیں بنی ¾کہتے تھے شہباز شریف جنگلا بس بنارہا ہے ¾آج پشاور میں وہی بس بنارہے ہیں ¾اس کی کار کر دگی صفر ہے وہاں کے عوام کےلئے کچھ نہیں کیا ۔ نوازشریف نے کہاکہ آج راولپنڈی ¾ لاہور اور ملتان کے اندر میٹرو بس موجود ہے ¾انشاءاللہ آئندہ وقت میں باقی ڈویژن اور ہیڈ کوارٹر زمیں میٹرو بس بنا کر دم لینگے ۔انہوںنے کہا کہ لودھراں سے سپیڈو بس چل رہی ہے اس کی تعداد میں اضافہ کرینگے ¾ لاہور سے ملتان موٹر وے مکمل ہوررہی ہے ¾اگلے ایک دو ماہ میں آپ انشا ءاللہ موٹروے سے لاہور جا سکیں گے ¾ سکھر جا سکیں گے وہ دن دور نہیں جب آپ یہاں سے کراچی موٹر وے کے ذریعے جائیں گے ¾ یہ سب منصوبے زیر تعمیر ہیں اور ہم سب کچھ بنا رہے ہیں ¾ تمام منصوبے مکمل ہو نے والے ہیں ¾ہم نے چار سال ایسے نہیں گنوائے ¾ کام کیا ہے ¾ بجلی لیکر آئے ہیں ¾ دہشتگردی کو ختم کیا ہے ¾ سی پیک لے کر آئے ہیں جس کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو رورز گار مل کرہا ہے ¾ سی پیک پاکستان کی ترقی کا ستون ہوگا ¾اللہ نے موقع دیا تو کاشتکاروں کی خصوصی خدمت کرینگے ہم وہ لو گ ہیں جو کام کر کے دکھاتے ہیں ۔نوازشریف نے کہا کہ کسی منصوبے کا نام لو ¾ کسی موٹر وے کا نام ¾ سی پیک کا نام لو یہ سب مسلم لیگ (ن)نے بنائے ہیں کیا کسی اور حکومت نے کوئی منصوبہ بنایا ؟منصوبے بنانے کا ریکارڈ پاکستان مسلم لیگ نواز کا ہے اسے اور بھی آگے بڑھائیں گے مجھے یقین ہے کہ لودھراں میں کوئی ایسا شخص نہیں رہے گا جس کے پاس با عزت روز گار نہ ہو ¾ سب کے پاس با عزت روز گار ہوگا ¾ مکان ہوگا سب اللہ تعالیٰ کے وفضل کرم سے خوشحالی سے زندگی بسر کر سکیں گے ۔

 

افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے پاکستان پر حملے ہو رہے ہیں

میونخ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کا موقف پوری دنیا کے سامنے واضح کر دیا ہے ،انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان میں دہشتگردوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں ،جہاد کا حکم دینے کا اختیار ریاست کے پاس ہے ،پاکستان میں تاحال 27 لاکھ افغان مہاجرین موجود ہیں اور وقت آ گیاہے کہ افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جائے ، افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود ہیں جہاں سے پاکستان میں حملے ہورہے ہیں۔ میونخ میں خلافت کے بعد جہاد ازم کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے جنر ل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھا کہ خود پرقابورکھنا بہترین جہاد ہے، تمام مکاتب کے علمانے مذہب کے نام پر کی جانے والی دہشت گردی کےخلاف فتوی دیا ہے،جہاد کا حکم دینے کا اختیار صرف ریاست کو حاصل ہے، انتہا پسندی کو جہاد نہیں کہنا چاہیے ،پاکستا ن نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ہے ، ہم نے 2018 میں آپریشن رد الفساد شروع کیا ، پوری قوم کی مشترکہ کوششوں سے دہشتگردی کا خاتمہ کیاہے ،ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان میں دہشتگردوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے ،ہم نے القاعدہ ،جماعت احرار اور طالبان کو شکست دی ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں صرف ملٹری آپریشن نہیں کر رہے بلکہ دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار بے مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی پر تشویش ہے ، داعش کے دہشتگردوں کی افغانستان منتقلی کی اطلاعات ہیں ، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عالمی تعاون ضروری ہے ،افغانستان میں امن و استحکام کیلئے تعاون کیلئے تیار ہیں ،پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا کام شروع کر رکھا ہے ،افغانستان کے ساتھ سرحد پر بائیومیٹر ک نظام نصب کیا گیاہے ۔انہوں نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اب بھی 27 لاکھ افغان مہاجرین موجود ہیں اور اب وقت آ گیاہے کہ انہیں واپس بھیجا جائے ، افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود ہیں جہاں سے پاکستان میں حملے ہورہے ہیں، پاکستان اور افغانستان کی سرزمین ایک دوسرے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر پاکستان کو تشویش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان خودمختار ملک ہیں ،پاکستان ایشیا میں تیزیر سے ترقی کرنے والے ممالک میں شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم وہ کاٹ رہے ہیں جو 40 سال پہلے بویا گیا۔