سڈنی (آئی این پی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر ڈیوڈ وارنر نے سیاست کے میدان میں انٹری کا عندیہ دے دیا کہتے ہیں کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاسی کیرئیر شروع کرسکتا ہوں۔ عام لوگوں کے مسائل جانتا ہوں اور ان کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔
یک انٹرویو میں ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ جب وہ چھوٹے تھے تب سے ہے وہ گھر پر کام کیا کرتے تھے۔ برتن دھوتے، کپڑے استرے کرتے تھے جب تھوڑے بڑے ہوئے تو چھوٹی موٹی نوکری شروع کی جس سے بلز کی ادائیگی اور اپنے قریبی لوگوں کی تھوڑی بہت مدد کردیتے تھے۔ یہ چیز بچپن سے ہی ان کے ذہن میں ہیں وہ عام آدمی کے مسائل جانتے ہیں۔وارنر بورڈ کے ساتھ معاوضوں کے معاملے پر بھی سب سے آگے تھے جس پر انہوں نے کہا کہ کیونکہ ٹیم کے ساتھیوں کو اس وقت ضرورت تھی تو اس لئے وہ اس میں پیش پیش رہے لیکن جس طرح یہ معاملہ میڈیا میں پیش کیا گیا اس پر کافی افسوس ہے۔ لیکن وہ درست بات پر کبھی اسٹینڈ لینے سے نہیں گھبراتے۔ڈیوڈ وارنر کرکٹ کی دنیا سے سیاست میں آنے والے پہلے کرکٹرنہیں ان سے قبل بھی کئی کرکٹر سیاسی میدان میں انٹریاں دے چکے ہیں جن میں عمران خان، سرفراز نواز،سچن ٹنڈولکر، اظہرالدین و دیگر شامل ہیں۔