اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں بنی گالا کی اراضی کا جعلی سرٹیفکیٹ بنانے کی کیا ضرورت ہے جب کہ گھر ہی ا±ن کا اپنا ہے۔عمران خان نے ایک بار پھر انتخابات میں اپنی کامیابی کی پیش گوئی بھی کردی اور کہا کہ اقتدار میں آکر وہ سب سے پہلے سینیٹ کے انتخابات کا طریقہ کار بدلیں گے، سینیٹ کا الیکشن براہ راست کرائیں گے اور وہ سسٹم ہی بدل دیں گے جو ہارس ٹریڈنگ کی اجازت دیتا ہے۔بنی گالا اراضی کے جعلی سرٹیفکیٹ کے حوالے سے اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ جعلی سرٹیفکیٹ کی کیا ضرورت جب کہ گھر ہی میرا اپنا ہے۔






































