تازہ تر ین

تعمیراتی کام میں سست روی ،کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد مشکل میں پڑ گیا

کراچی(ویب ڈیسک)پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی پیر کو کراچی میں پی ایس ایل تھری کے فائنل کے انعقاد کے فیصلے کا اعلان کریں گے تاہم غیر ملکی سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی رپورٹ بورڈ کو پیش کردی۔سندھ حکومت نے سیکیورٹی پلان کو موزوں اور بہترین قرار دیدیا تاہم تعمیراتی کام میں سست روی کے سبب کراچی میں فائنل کا انعقاد مشکل میں پڑ گیاہے۔پی سی بی اور سندھ حکومت کی کوششیں رائیگاں جانے کا امکان ہے، ڈیڑھ ارب روپے کاتعمیراتی منصوبہ تاخیر کا شکار ہے، یکم نومبر سے شروع ہونے والے کام کو3 ماہ میں مکمل ہونا تھا، 30جنوری کے بعد15فروری تک کام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی، بعدازاں15مارچ تک اسٹیڈیم تیار کر لینے کا وعدہ کیا گیا تاہم تزئین وا?رائش کے کام میں سست روی کے سبب25 مارچ کو شیڈول فائنل کے لیے اسٹیڈیم بروقت تیار نہ ہونے کا خدشہ ہے۔
ایک جائزے کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت کی ابتر حالت ہے، چیئرمین باکس مخدوش قرار پائے ہیں۔ اسٹیڈیم میں موجود30 باکس بھی خستہ حالت میں ہیں، 6 برس سے بند گیلری بھی قابل استعمال نہیں، چینل باکس کی چھتیں بھی خطرناک قرار پائی ہیں، نجم سیٹھی پہلے ہی بی پلان کے تحت لاہور کو متبادل قرار دے چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی اور سندھ حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ وعدے کے مطابق پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں ہی میں منعقد کرایا جائے تاہم اسٹیڈیم کی مجموعی حالت اس وقت اتنے بڑے ایونٹ کے انعقاد کے لیے قطعی طور پر موزوں نظر نہیں ا?رہی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain