شارجہ(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک شخص کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا ہے۔میدان سے باہر نکالے جانے والے مشکوک شخص کا تعلق بنگلہ دیش سے بتایا گیا ہے۔یہ واقعہ دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں پیش آیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق اس مشکوک شخص کو گراؤنڈ سے باہر کیے جانے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ وہ مبینہ طور پر موبائل فون پر میچ سے متعلق معلومات کسی کو فراہم کر رہا تھا۔