اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں موجودگی کے باوجود سینیٹ کے انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بنی گالہ کے باہر عمران خان سے میڈیا نے جب سوال کیاکہ وہ سینیٹ کے انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنےکیوں نہیں گئے، تو انھوں نےجواب دینے سے گریز کیا۔اس دوران عمران خان سے یہ بھی سوال ہواکہ کیا کسی پیر نے ووٹ کاسٹ کرنے سے منع کیاہے،اس پر بھی عمران خان مسکراکرآگے بڑھ گئے۔انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پرانی عادت نہ چھوڑی۔ آج بھی ووٹ ڈالنے پارلیمنٹ نہ پہنچے یعنی لڑے بغیر ہی ہار مان لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی جانب سے ووٹ نہ ڈالنے پرپارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بولے کہ اگر ہمیں دکھائی دے رہا ہوتا کہ ہم مقابلے میں ہیں تو میں خود عمران خان سے درخواست کرتا کہ وہ آکر ووٹ ڈالیں۔ ےاد رہے عمران خان نے شاہد خاقان عباسی کے مقابلے میں اپنے یارغار شیخ رشید کو وزارت عظمی کا امیدوار تو بنا دیا مگر ووٹ دینے کیلئے پارلیمنٹ آنا تب بھی گوارہ نہ کیا تھا لیکن کچھ دنوں بعد پارلیمنٹ پر لعنت بھیج دی تھی۔ترک صدر رجب طیب اردوان اور صدر پاکستان ممنون حسین کے خطاب کے علاوہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تین مرتبہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی بلایا گیا لیکن عمران خان نے نہیں آنا تھا نہ آئے۔اسمبلی کی مدت ختم ہونے کو ہے مگر چئیرمین تحریک انصاف کی نے صرف بائیس مرتبہ پارلیمنٹ کو رونق بخشی۔ان کی ایوان میں حاضری کا تناسب صرف6 فیصد ہے۔