گجرات(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میرا بیانیہ عوام کے دل میں اترچکا ہے اور اب فیصلہ کن جنگ لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔گجرات کے کوٹلہ عرب علی خان اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ منتخب وزیراعظم کے ساتھ یہ سلوک ہوا کہ اسے بیٹے سے خیالی تنخواہ لینے پر فارغ کردیا گیا۔مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں تاریخ رقم کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، ارکان اسمبلی نے کوئی دباو¿ نہیں لیا اور نا نواز شریف کا ساتھ چھوڑا،انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے لئے پارٹی کا نام چھن جانے کے باوجود مسلم لیگ (ن) سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری، ایک عدالت سے نواز شریف کے خلاف فیصلے ا?تے ہیں اور ایک عوامی عدالت ہے جو نواز شریف کے حق میں فیصلے دے رہی ہے۔جلسہ گاہ کے اندر اور اطراف میں کئی خیرمقدمی بینرز ا?ویزاں کئے گئے ہیں جن پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے حق میں نعرے درج ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف اور دیگر پارٹی قائدین بھی جلسے سے خطاب کریں گے جب کہ جلسہ گاہ میں 30 ہزار سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
