اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ضمنی ریفرنس کی سماعت آج ہوگی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر ضمنی ریفرنس کی سماعت کریں گے۔نواز شریف ضمنی ریفرنس میں پیشی کے لئے لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے اور کچھ دیر بعد احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔