تازہ تر ین

دوسرا ون ڈے : بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دیدی

سنچورین(آئی این پی) بھارت نے دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر 6 میچوں کی سیریز میں 2-0کی برتری حاصل کر لی۔جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 32.2 اوورز میں118رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بھارت کے یزویندر چہل شاندار باﺅلنگ کرتے پر5کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ،بھارت نے 119رنز کا آسان ہدف 20.3اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ شیکھر دھون51 اور ویرات کوہلی 46رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا ون ڈے7فروری کو کیپ ٹاﺅن میںکھیلا جائے گا۔اتوار کو کھیلے گئے میچ میںبھارت نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔میزبان ٹیم کی جانب سے ہاشم آملہ اور کوئنٹن ڈی کاک نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 39 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کے بیٹسمین انڈین بالروں کی عمدہ بولنگ کا سامنا نہ کر سکے اور اس کے ابتدائی پانچ کھلاڑی صرف 99 رنز کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔میزبان ٹیم کے آﺅٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں ہاشم آملہ نے 23، کوئنٹن ڈی کاک نے 20، مارکرم نے آٹھ، ڈومینی نے 25، زونڈو نے 25، مورس نے 14، ربادا اور مارکل نے ایک، ایک جبکہ ملر اور عمران طاہر کوئی رن کا بنا سکے۔انڈیا کی جانب سے یزویندر چہل نے 5 ،کلدیپ یادو نے 3 ،بھونیشور کمار اور بمرا نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔بھارت نے 119رنز کا آسان ہدف 20.3اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔بھارت کی جانب سے شیکھر دھون 51اور ویرات کوہلی46رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ روہت شرما15رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے واحد وکٹ کاگیسو ربادا نے حا صل کی۔میچ میں بھارت کے یزویندر چہل شاندار باﺅلنگ کرتے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈدیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا ون ڈے7فروری کو کیپ ٹاﺅن میںکھیلا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain