تازہ تر ین

تھانہ مسافر خانہ کی پولیس گردی، باپ کی جگہ12سالہ بچہ پکڑ لیا

بہاولپور (سپیشل رپورٹر) تھانہ مسافر خانہ نے باپ کی جگہ بارہ سالہ بچہ اٹھا لیا ،گرفتار بچے کو چھوڑنے کے بجائے کتابیں تھانے منگوا لیں ۔ ڈی پی او کا نوٹس، حرر معطل تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کسان اتحاد کے ورکرز اور اشرف شوگر ملز کے سکیورٹی گارڈ کے درمیان ہونیوالی لڑائی کے نتیجے میں شوگر ملز انتظامیہ کی جانب سے کسان اتحاد ورکرز کیخلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے چھاپے مارتے ہوئے متعدد ورکرز گرفتار کیے تھے اس کارروائی کے دوران جب پولیس نے محمد عاشق نامی محنت کش کے گھر چھاپہ مارا تو محمد عاشق گھر نہ ملا جس پر مسافر خانہ پولیس نے اسکے بچے آٹھویں کلاس کے طالبعلم شعیب کو اٹھا کر تھانے لے آئی اس بارے میں جب معززیں علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ مسافر خانہ سے مل کر شعیب کو چھوڑنے کی اپیل کی کہ شعیب کے سالانہ امتحان ہیں جس پر پولیس نے شعیب کے گھر سے کتابیں منگوا کردیدیں اور کہا کہ شعیب تھانے میں بیٹھ کر پیپروں کی تیاری کرلے تھانے سے لے جا کر امتحان بھی دلوا دیں گے مگر اسکو اس وقت چھوڑا جائے گا جب اسکا والد تھانے آکر اپنی گرفتاری دے گا ورنہ طالبعلم بچے کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا عوامی سماجی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے آر پی او ،ڈی پی او بہاولپور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔دوسری جانب تھانہ مسافر خانہ پولیس کی حراست میں بند بارہ سالہ شعیب کے بارے میں مو¿قف لینے پر ڈی پی او بہاولپور نے محرر تھانہ مصور علی کو معطل کرتے ہوئے معاملے کی انکوائری کا حکم دیدیاہے۔
بچہ پکڑ لیا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain