لاہور (این این آئی) آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کے الزامات کے تحت گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کو 11روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج (پیر) کے روز دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ گزشتہ سماعت پر پنجاب کے اعلیٰ افسران احد خان چیمہ سے اظہار یکجہتی کےلئے احتساب عدالت آئے تھے۔ گزشتہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے احد چیمہ آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کے الزامات کی تفتیش میں تعاون نہ کرنے، بطور ڈی جی ایل ڈی ناجائز اختیارات اور 32کنال اراضی رشوت لینے کے الزامات کی تحقیقات کے لئے 15روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی تاہم احتساب عدالت کی جانب سے مارچ مارچ تک گیارہ روز کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا تھا۔






































