لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہورہائیکورٹ نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران علی کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی۔ پیر کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے زینب قتل کے مجرم عمران کی سزا کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔دوران سماعت مجرم عمران کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران کو شفاف ٹرائل کے بغیر پھانسی کی سزا سنائی گئی،مجرم نے دباﺅ میں آکر جرم قبول کیا،عدالت سزا کو کالعدم قرار دے۔عدالت نے مجرم عمران علی کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے جیل سپرٹنڈنٹ سے رپورٹ طلب کرلی،سماعت 12مارچ کوہوگی۔