تازہ تر ین

احد چیمہ ایک اور بڑی مصیبت میں پھنس گئے ، لیپ ٹاپ سکیم میں بھی مبینہ کرپشن کےخلا ف تحقیقات کاا ٓغاز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آشیانہ ہاو¿سنگ سکیم میں گرفتار شہبازشریف کے قریب سمجھے جانے والے سرکاری افسر احد چیمہ پر ایک اور بڑی مصیبت آن پڑی ہے اور اب نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ وہ بطور سیکریٹری ہائر ایجوکیشن میں بھی کرپشن میں مبینہ طور پر ملوث نکلے ہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ نیب نے احد چیمہ کے خلاف بطور سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن بھی کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے اور احد چیمہ کے لیپ ٹاپ سے انتہائی ہم ترین دستاویزات حاصل کرلی گئی ہیں۔دستاویزات میں انکشاف ہواہے کہ احد چیمہ مبینہ طور پر لیپ ٹاپ سکیم میں میں بھی کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں ، لیپ ٹاپ سکیم کیلئے 20 ہزار کا لیپ ٹاپ خریدا گیا اور اس کی رسید 38 ہزار روپے کی بنوائی گئی جبکہ متعلقہ کمپنی کو ایک ارب 65 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی جو کہ طے شدہ رقم سے کئی گنا زیادہ ہے۔ احد چیمہ کے لیپ ٹاپ سے مبینہ طور پر تمام ادائیگیوں کی تفصیلات مل گئیں اور اس حوالے سے تفتیش کا عمل بھی شروع کر دیا گیاہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain