اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ شور مچا ہوا ہے کہ عمران خان کی دستاویزات درست نہیں، ہماری نظر میں دستاویزات غیر قانونی ہیں، جو سلوک باقی سب کے ساتھ ہو گا وہ آپ کے ساتھ ہو گا۔چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کے بنی گالہ گھر کا نقشہ منظور شدہ نہیں، ہماری نظر میں تعمیرات غیر قانونی ہیں۔ بنی گالہ میں سب کے لیے ایک ہی قانون بنے گا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیے ہیں کہ عمران خان کے گھر کا نقشہ منظور شدہ نہیں، ہماری نظر میں تعمیرات غیر قانونی ہیں، حتمی طور پر تعمیرات کو ریگولر کرانا ہی پڑے گا، شور مچا ہوا ہے کہ عمران خان کی دستاویزات درست نہیں ہیں۔ انہوں نے حکم دیا کہ راول ڈیم کے اطراف کی زمینیں اپنے مقصد کے لیے استعمال نہیں ہو رہیں تو لیز منسوخ کی جائے۔