تازہ تر ین

بالی وڈ کی ”شمی آنٹی“ 89 برس کی عمر میں چل بسیں

ممبئی(شوبز ڈیسک) فلموں میں دادی نانی اور ماں کا بہترین کردار ادا کرنے والی بھارتی اداکارہ شمی 89 برس کی عمر میں چل بسیں۔ اداکارہ شمی کا حقیقی نام نرگس ربادی تھا لیکن انہیں فلم نگری میں ” شمی آنٹی“ کے نام سے پکارا جاتا تھا۔ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں مزاحیہ اداکاری سے لے کر سنجیدہ کردار بھی خوب نبھائے۔اداکارہ شمی نے چھوٹی اسکرین پر متعدد ڈرامہ کیے جب کہ 200سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے جن میں کلی نمبر1، گوپی کشن، ہم ساتھ ساتھ ہیں بھی شامل ہے۔اداکارہ کے بچھڑنے کی خبر بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر دی اور اظہار افسوس کیا۔امیتابھ بچن نے ان ایک یادگار تصویر پوسٹ کرتے ہوئے دکھ کے ساتھ بتایا کہ اداکارہ شدید علالت کے باعث بچھڑ گئیں اور لکھا کہ آہستہ آہستہ سب دور جا رہے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain