تازہ تر ین

شبانہ اعظمی نے فلموں میں آئٹم سانگ کو عورتوں کی تضحیک قرار دےدیا

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ شبانہ اعظمی نے ایک بار پھر آئٹم سانگس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں عورتوں کی تضحیک قرار دیا ہے۔ شبانہ اعظمی سمجھتی ہیں کہ آئٹم سانگ کا مطلب عورتوں کو مردوں کی آنکھوں کے حوالے کرنا ہے انہوں نے کہا اگرچہ اس کو ایک طرح سے خواتین کی خودمختاری کا سبب قرار دیا جاتا ہے تاہم درحقیقت یہ عمل انہیں مردوں کو مسلسل گھورنے کے قابل بناتا ہے۔ خیال رہے اس سے قبل 2016 میں بھی شبانہ اعظمی نے دبنگ 2 میں شامل کئے گئے کرینہ کپور کے آئٹم سانگ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔اداکارہ کا کہنا تھا وہ آئٹم سانگس کو شامل کرنے کے حوالے سے سخت موقف رکھتی ہیں کیونکہ انہیں فلموں کی کہانی میں مرکزی حیثیت حاصل نہیں ہوتی انہیں مخصوص ذہنیت اور مقصد کیلئے شامل کیا جاتا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain