ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈاداکارہ پریانکا چوپڑا بچوں کے لئے آوارہ کتوں پر مبنی فلم بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پریانکا چوپڑا جانوروں سے محبت کرنے اور ان کے ساتھ ناروا سلوک ختم کرنے کے حوالے سے ایک فلم بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں جو آوارہ کتوں کی صورتحال پر مبنی ہو گی۔ پریانکا چوپڑا نے اس کے لئے بالی وڈ ہیروئنز سے رابطے کئے کہ وہ فلم میں پانچ سے چھ مناظر کی عکسبندی کروائیں لیکن فلم کے لئے ان اداکاراﺅں کا زیادہ معاوضہ طلب کرنے پر وہ حیران ہو گئیں۔