تازہ تر ین

ٹیم فائنل کھیلی توکھیلنے کراچی ضرورآﺅں گا

دبئی:(نیوزایجنسیاں)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی روی بوپارانے ٹیم کی جانب سے فائنل کھیلنے کی صورت میں کراچی آنے پر رضامندی ظاہر کردی۔نجی چینل سے گفتگو میں روی بوپارہ کا کہنا ہے کہ لیگ میں سب ہی کھلاڑی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کررہے ہیں جب کہ ٹیم مینجمنٹ اور ٹیم ایک فیملی کی طرح ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا معیار بہترین ہے اور شروع میں ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ لیگ میں دلچسپ مقابلے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ لیگ میں دنیا کے بہترین بولر اور کھلاڑی کھیل رہے ہیں جس سے پاکستان کرکٹ میں نکھار آیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں روی بوپارہ نے کہا کہ پاکستان کو پی ایس ایل سے نوجوان کھلاڑی ملے ہیں جن میں فخر زمان، شاداب خان اور حسن علی شامل ہیں اور مستقبل میں بھی کئی کرکٹرز لیگ سے نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر لطف اندوز ہورہا ہوں اور ان کی مدد کے لیے ہر وقت تیار ہوں۔کراچی میں فائنل سے متعلق سوال پر کراچی کنگز کے بیسٹمین کا کہنا تھا کہ پرامید ہوں کہ ہم فائنل کھیلیں گے کیوں کہ ہم اچھی پوزیشن میں ہیں جب کہ ہماری کوشش ہے کہ لیگ اسٹیجز میں پہلی پوزیشن حاصل کریں اور پلے آفز کھیل کر کراچی جائیں، میں وہاں ضرور جاو¿ں گا۔

ساتھی کھلاڑیوں کو پاکستان جانے کے لیے قائل کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ مناسب نہیں ہوگا کہ میں دوسرے کھلاڑیوں کو کراچی جانے پر قائل کروں، یہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain