اسلام آباد:شریف خاندان کے خلاف2نیب ریفرنسز کی سماعت میں احتساب عدالت نے طبیعت خرابی کے باعث نوازشریف کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔
بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کے خلاف فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنسز کی سماعت کی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدرنیب کی جانب سے دائر 2ریفرنسز کی سماعت کیلئے احتساب عدالت پیشی کیلئےپہنچے۔
سماعت کے دوران نوا زشریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے مؤکل کی طبیعت خراب ہے اس لئے انہیں جانے کی اجازت دی جائے