تازہ تر ین

چیف جسٹس کا جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا ازخود نوٹس

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنےکا ازخود نوٹس لے لیا ۔

بدھ کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کے معاملے کا ازخود نوٹ لیا گیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئےکہاکہ نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کرنے والے جج محمد بشیرکی مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے ،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے اپنی سفارش حکومت کوبھیج  دی ہے،جس پر ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain