بھارتی موسیقار ویپن پاٹوا نے بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے گلوکار عاطف اسلم کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔
پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھارتی فلموں میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے بعد بالی وڈ فلم کے لیے گائے ہوئے گیت کی تشہیر سے مبینہ طور پر انکار کردیا تھا جس کے بعد بھارتی فلمساز بھی پریشان ہیں۔