تازہ تر ین

شریف خاندن کیخلاف نیب ریفرنسز نمٹانے کیلئے مزید 2 ماہ کی مہلت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیب نے شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کی پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ پاناما کیسز کے نگران جج جسٹس اعجاز الاحسن نے احتساب عدالت کی درخواست پر نوازشریف فیملی کے مقدمات کا فیصلہ کرنے کی مدت میں دو ماہ جبکہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کیلئے مزید تین ماہ دے دیئے۔سپریم کورٹ میں شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز 6 ماہ میں نمٹانے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ قومی احتساب بیورو کے ڈپٹی پراسیکیوٹر سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ جسٹس اعجاز الاحسن کہا احتساب عدالت نے وجوہات بتائیں لیکن درکار وقت نہیں بتایا ، یہ بتایا جائے کتنا وقت چاہیئے ؟ ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب عمران الحق نے بتایا کہ شریف خاندان کے ریفرنسز کیلئے دو ماہ کافی ہوں گے ، ضمنی ریفرنسز بھی دائر کیے گئے ، تین ریفرنسز کے بیشتر گواہان کا بیان ریکارڈ ہو چکا۔ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب عمران الحق نے بتایا کہ اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس میں وقت لگے گا، اسحاق ڈار مفرور ہیں لہذا اسحاق ڈار کے خلاف مقدمات کے فیصلے کے لئے 3 ماہ کا وقت دیا جائے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا استغاثہ کی ذمہ داری کون سر انجام دے رہا ہے ؟ اسحاق ڈار مفرور ہو کر بھی سینیٹر کیسے بن گئے ؟ عدالتی مفرور کا کوئی حق نہیں ہوتا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain